aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rasman"
یہ آنا کوئی آنا ہے کہ بس رسماً چلے آئےیہ ملنا خاک ملنا ہے کہ دل سے دل نہیں ملتا
جانے والے کو چلے جانا ہےپھر بھی رسماً ہی پکارا جائے
تم نے رسماً مجھے سلام کیالوگ کیا کیا گمان کر بیٹھے
وہ بھی رسماً یہی پوچھے گا کہ کیسے ہو تممیں بھی ہنستے ہوئے کہہ دوں گا کہ اچھا ہوں میں
یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیںزندگی تیرے لیے زہر پیا ہے میں نے
ابھی سے پاؤں کے چھالے نہ دیکھوابھی یارو سفر کی ابتدا ہے
تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹےتری رہبری کا سوال ہے ہمیں راہزن سے غرض نہیں
ماں باپ اور استاد سب ہیں خدا کی رحمتہے روک ٹوک ان کی حق میں تمہارے نعمت
کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئیکہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
نہ جانے کس کی ہمیں عمر بھر تلاش رہیجسے قریب سے دیکھا وہ دوسرا نکلا
آنکھ رہزن نہیں تو پھر کیا ہےلوٹ لیتی ہے قافلہ دل کا
تیری بخشش کے بھروسے پہ خطائیں کی ہیںتیری رحمت کے سہارے نے گنہ گار کیا
وقت کی گردشوں کا غم نہ کروحوصلے مشکلوں میں پلتے ہیں
بھلا ہوا کہ کوئی اور مل گیا تم ساوگرنہ ہم بھی کسی دن تمہیں بھلا دیتے
مرے گناہ زیادہ ہیں یا تری رحمتکریم تو ہی بتا دے حساب کر کے مجھے
جانے کیوں اک خیال سا آیامیں نہ ہوں گا تو کیا کمی ہوگی
نظر میں دور تلک رہ گزر ضروری ہےکسی بھی سمت ہو لیکن سفر ضروری ہے
کس سے امید کریں کوئی علاج دل کیچارہ گر بھی تو بہت درد کا مارا نکلا
نماز اپنی اگرچہ کبھی قضا نہ ہوئیادا کسی کی جو دیکھی تو پھر ادا نہ ہوئی
گناہ گار تو رحمت کو منہ دکھا نہ سکاجو بے گناہ تھا وہ بھی نظر ملا نہ سکا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books