aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rastah"
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوںاب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھناجہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا
تصدق اس کرم کے میں کبھی تنہا نہیں رہتاکہ جس دن تم نہیں آتے تمہاری یاد آتی ہے
مستقل بولتا ہی رہتا ہوںکتنا خاموش ہوں میں اندر سے
تیرا ملنا خوشی کی بات سہیتجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
تم زمانے کی راہ سے آئےورنہ سیدھا تھا راستہ دل کا
بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہمقسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھئے
کوشش بھی کر امید بھی رکھ راستہ بھی چنپھر اس کے بعد تھوڑا مقدر تلاش کر
ہم تو کچھ دیر ہنس بھی لیتے ہیںدل ہمیشہ اداس رہتا ہے
یوں جو تکتا ہے آسمان کو توکوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
رہتا ہے عبادت میں ہمیں موت کا کھٹکاہم یاد خدا کرتے ہیں کر لے نہ خدا یاد
وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کرعادت اس کی بھی آدمی سی ہے
نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیاکیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
وہ عکس بن کے مری چشم تر میں رہتا ہےعجیب شخص ہے پانی کے گھر میں رہتا ہے
تجھ سے ملنے کو بے قرار تھا دلتجھ سے مل کر بھی بے قرار رہا
راستہ سوچتے رہنے سے کدھر بنتا ہےسر میں سودا ہو تو دیوار میں در بنتا ہے
مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دےمیں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے
جدھر جاتے ہیں سب جانا ادھر اچھا نہیں لگتامجھے پامال رستوں کا سفر اچھا نہیں لگتا
ڈر ہم کو بھی لگتا ہے رستے کے سناٹے سےلیکن ایک سفر پر اے دل اب جانا تو ہوگا
عجب چراغ ہوں دن رات جلتا رہتا ہوںمیں تھک گیا ہوں ہوا سے کہو بجھائے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books