aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ravaa"
کر رہا تھا غم جہاں کا حسابآج تم یاد بے حساب آئے
کون ہے جو نہیں ہے حاجت مندکس کی حاجت روا کرے کوئی
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
ضروری کیا ہر اک محفل میں بیٹھیںتکلف کی روا داری سے بچئے
کمسن ہو تم حسین ہو تم دل ربا ہو تمتم کو ستم روا ہے مگر اس قدر نہیں
مرا محتاج ہونا تو مری حالت سے ظاہر ہےمگر ہاں دیکھنا ہے آپ کا حاجت روا ہونا
آدمی سے آدمی کی جب نہ حاجت ہو رواکیوں خدا ہی کی کرے اتنی نہ پھر یاد آدمی
بیٹھا ہے جو کہ سایۂ دیوار یار میںفرماں رواۓ کشور ہندوستان ہے
سمندر ہو تو اس میں ڈوب جانا بھی روا ہےمگر دریاؤں کو تو پار کرنا چاہیئے تھا
مردوں کو سب روا پہ ہے عورت کو نارواشرم و حیا کا شہر میں چرچا بھی ہے عجب
انہیں دیکھا تو زاہد نے کہا ایمان کی یہ ہےکہ اب انسان کو سجدہ روا ہونے کا وقت آیا
برائی بھلائی کی صورت ہوئیمحبت میں سب کچھ روا ہو گیا
یہ بزرگوں کی روا داری کے پژمردہ گلابآبیاری چاہتے ہیں ان میں چنگاری نہ رکھ
پہچان بھی سکی نہ مری زندگی مجھےاتنی روا روی میں کہیں سامنا ہوا
یہاں پہ ہنسنا روا ہے رونا ہے بے حیائیسقوط شہر جنوں کا ماتم ذرا الگ ہے
نشاط اظہار پر اگرچہ روا نہیں اعتبار کرنامگر یہ سچ ہے کہ آدمی کا سراغ ملتا ہے گفتگو سے
گر شاخ زعفراں اسے کہیے تو ہے رواہے فرح بخش واقعی اس حد کوہاں بسنت
وقت روا روی ہے اٹھے قافلہ کے لوگساقی چلے پیالہ جہاں تک کہ بس چلے
وقت فرماں روائے دلی ہےاور میں بھکت ہوں بریلی کا
ہم سے انساں کی خجالت نہیں دیکھی جاتیکم سوادوں کا بھرم ہم نے روا رکھا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books