aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ravish"
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
ہزار رخ ترے ملنے کے ہیں نہ ملنے میںکسے فراق کہوں اور کسے وصال کہوں
اردو جسے کہتے ہیں تہذیب کا چشمہ ہےوہ شخص مہذب ہے جس کو یہ زباں آئی
کچھ زمانے کی روش نے سخت مجھ کو کر دیااور کچھ بے درد میں اس کو بھلانے سے ہوا
اک شخص تیری بزم سے خاموش اٹھ گیاشاید یہ بات تیرے لیے سوچنے کی تھی
وہ شخص اپنی جگہ ہے مرقع تہذیبیہ اور بات ہے کہ قاتل اسی کا نام بھی ہے
تلخئ زندگی ارے توبہزہر میں زہر کا مزا نہ ملا
دنیا کی روش دیکھی تری زلف دوتا میںبنتی ہے یہ مشکل سے بگڑتی ہے ذرا میں
دل گوارا نہیں کرتا ہے شکست امیدہر تغافل پہ نوازش کا گماں ہوتا ہے
عشق خود اپنی جگہ مظہر انوار خداعقل اس سوچ میں گم کس کو خدا کہتے ہیں
سخت جان لیوا ہے سادگی محبت کیزہر کی کسوٹی پر زندگی کو کستی ہے
اب اس سے کیا غرض یہ حرم ہے کہ دیر ہےبیٹھے ہیں ہم تو سایۂ دیوار دیکھ کر
روش روش پہ چمن کے بجھے بجھے منظریہ کہہ رہے ہیں یہاں سے بہار گزری ہے
صدا اپنی روش اہل زمانہ یاد رکھتے ہیںحقیقت بھول جاتے ہیں فسانہ یاد رکھتے ہیں
روش میں گردش سیارگاں سے اچھی ہےزمیں کہیں کی بھی ہو آسماں سے اچھی ہے
لڑکھڑانا بھی ہے تکمیل سفر کی تمہیدہم کو منزل کا نشاں لغزش پیہم سے ملا
مجھے ہر شام اک سنسان جنگل کھینچ لیتا ہےاور اس کے بعد پھر خونی بلائیں رقص کرتی ہیں
زندگی محو خود آرائی تھیآنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھا ہم نے
ہزار حسن دل آرائے دو جہاں ہوتانصیب عشق نہ ہوتا تو رائیگاں ہوتا
درد آلودۂ درماں تھا روشؔدرد کو درد بنایا ہم نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books