aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "resham-o-kim-KHvaab"
جانے کس خواب پریشاں کا ہے چکر سارابکھرا بکھرا ہوا رہتا ہے مرا گھر سارا
ہے کس کا انتظار کہ خواب عدم سے بھیہر بار چونک پڑتے ہیں آواز پا کے ساتھ
اپنے جینے کے ہم اسباب دکھاتے ہیں تمہیںدوستو آؤ کہ کچھ خواب دکھاتے ہیں تمہیں
مصحفیؔ رشحۂ قلم سے مرےمیرؔ کی کلیات بھیگی ہے
جانے کس خواب کی حیرت نے جگائے رکھاپھر مری حسرت ناکام نے دیکھا اس کو
وہ کیا گئے کہ نیند بھی آنکھوں سے لے گئےیعنی کہ خواب میں بھی نہ آئے تمام رات
آئے بھی وہ چلے بھی گئے یاں کسے خبرحیراں ہوں میں خیال ہے یہ یا کہ خواب ہے
یاد میں خواب میں تصور میںآ کہ آنے کے ہیں ہزار طریق
دود آہ جگری کام نہ آیا یاروورنہ روئے شب ہجر اور بھی کالا کرتا
آؤ کہ آج غور کریں اس سوال پردیکھے تھے ہم نے جو وو حسیں خواب کیا ہوئے
اے خواب پذیرائی تو کیوں مری آنکھوں میںاندیشۂ دنیا کی تعبیر اٹھا لایا
جلوۂ طور خواب موسیٰ ہےکس نے دیکھا ہے کس کو دیکھا ہے
التفات یار تھا اک خواب آغاز وفاسچ ہوا کرتی ہیں ان خوابوں کی تعبیریں کہیں
رموز عشق کی گہرائیاں سلامت ہیںہمارے خواب پریشاں کسی کو کیا معلوم
وقت پیری شباب کی باتیںایسی ہیں جیسے خواب کی باتیں
شب کی بہار صبح کی ندرت نہ پوچھئےکتنا حسیں ہے خواب محبت نہ پوچھئے
کہانی ہے تو اتنی ہے فریب خواب ہستی کیکہ آنکھیں بند ہوں اور آدمی افسانہ ہو جائے
اس اندھیرے میں چراغ خواب کی خواہش نہیںیہ بھی کیا کم ہے کہ تھوڑی دیر سو جاتا ہوں میں
کیوں جوانی کی مجھے یاد آئیمیں نے اک خواب سا دیکھا کیا تھا
منتظر ہوں کسی کے آنے کاکس کی آنکھوں میں آ کے خواب رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books