aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ridaa"
اک عمر کی محنت کا یہ پھل پائیں گے ہم لوگمٹی کی ردا اوڑھ کے سو جائیں گے ہم لوگ
دوسروں کے زخم بن کر اوڑھنا آساں نہیںسب قبائیں ہیچ ہیں میری ردا کے سامنے
میں اپنے وقت میں اپنی ردا میں رہتا ہوںاور اپنے خواب کی آب و ہوا میں رہتا ہوں
شب وعدہ فصیل ہجر سے آگے چمکتا ہے ترا اسم ستارہ جوکہ جیسے کوئی پیوند ردائے صبح آ جائے کسی قندیل کی زد میں
پلا ساقی مئے گل رنگ پھر کالی گھٹا آئیچھپانے کو گنہ مستوں کے کعبہ کی ردا آئی
سر برہنہ بیبیوں کے بال چاندی ہو گئےخیمے پھر استادہ کب ہوں گے ردا کب آئے گی
پھر اوڑھ کر چلی ہے ہوس عشق کی رداپھر بڑھ گئے فریب کے امکاں نئے نئے
ردائے سنگ اوڑھ کر نہ سو گیا ہو کانچ بھیحریم زخم لازمی ہے خیر و شر کی جانچ بھی
اول اہل قبیلہ نے پرچم بنایا اسے اور پھرپیش دشمن بھی تاوان میں صرف میری ردا لے گئے
ان سے باتیں کرتے کرتے دل میں ٹیس چمک اٹھی تھیلفظوں پر پھولوں کی ردا تھی معنی میں نشتر پنہاں تھے
بکھیرتا ہے روشنی ردائے آسماں سے وہستارے جیسے اوڑھنی میں پڑ گئے ہوں داغ سے
مجھ کو یہ ہوش ہی نہ تھا تو مرے بازوؤں میں ہےیعنی تجھے ابھی تلک میں نے رہا نہیں کیا
رہا کر دے قفس کی قید سے گھایل پرندے کوکسی کے درد کو اس دل میں کتنے سال پالے گا
میری چادر تو چھنی تھی شام کی تنہائی میںبے ردائی کو مری پھر دے گیا تشہیر کون
عجیب قید تھی جس میں بہت خوشی تھی مجھےاب اشک تھمتے نہیں ہیں یہ کیا رہا ہوا میں
کتنا مشکل ہے خود بخود رونابے خودی سے رہا کرے کوئی
لفظ کی قید سے رہا ہو جاآ مری آنکھ سے ادا ہو جا
میں نے اتنا اسے چاہا ہے کہ وہ جان مرادخود کو زنجیر محبت سے رہا چاہتی ہے
بدن نے چھوڑ دیا روح نے رہا نہ کیامیں قید ہی میں رہا قید سے نکل کے بھی
اڑ گئی پر سے طاقت پروازکہیں صیاد اب رہا نہ کرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books