aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rif.at-e-arsh-e-barii.n"
جو آج چڑھاتے ہیں ہمیں عرش بریں پردو دن کو اتاریں گے وہی لوگ زمیں پر
ساقی میں دیکھتا ہوں زمیں آسماں کا فرقعرش بریں میں اور ترے آستانے میں
رکھتا ہے قدم ناز سے جس دم تو زمیں پرکہتے ہیں فرشتے تجھے جے عرش بریں پر
مجھ کو پہچان تو اے وقت میں وہ ہوں جو فقطایک غلطی کے لئے عرش بریں سے نکلا
بارش شراب عرش ہے یہ سوچ کر عدمؔبارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا
زمین و عرش کے باہم تعلق کے تناظر میںزمین و عرش کا ادغام ہو جانے سے ڈرتا ہوں
میں کنگرۂ عرش سے پر مار کے گزرااللہ رے رسائی مری پرواز تو دیکھو
سنا ہے عرش الٰہی اسی کو کہتے ہیںطواف کعبۂ دل ہم نے صبح و شام کیا
جب عرش معلےٰ پہ مرے نقش قدم ہیںکیا چیز ہے پھر اوج ثریا مرے آگے
امیر شال دو شالوں میں گرم راحت و عیشغریب کے لیے جاڑوں میں زندگانی دھوپ
راحت و عیش و طرب سب ہیں تمہارے دم سےتم مرے گھر میں نہ آؤ تو نہ آئے کوئی
پستی نے بلندی کو بنایا ہے حقیقتیہ رفعت افلاک بھی محتاج زمیں ہے
بہشت کیا ہے کسی کے لئے نہیں معلوممرے لئے تری آغوش ہی ہے خلد بریں
کیا آئی تھیں حوریں ترے گھر رات کو مہماںکل خواب میں اجڑا ہوا فردوس بریں تھا
میرے غبار کی یہ تعلی تو دیکھیےاتنا بڑھا کہ عرش معلی سے مل گیا
ہرچند کہ عاصی ہوں پہ امت میں ہوں اس کیجس کا ہے قدم عرش معلیٰ سے بھی بالا
شاید ہی راس آئے مجھے عیش مرگ بھیراہیؔ غم حیات کا مارا ہوا ہوں میں
عرصۂ ظلمت حیات کٹےہم نفس مسکرا کہ رات کٹے
دل کی شگفتگی کے ساتھ راحت مے کدہ گئیفرصت مے کشی تو ہے حسرت مے کشی نہیں
راحت بے خلش اگر مل بھی گئی تو کیا مزاتلخئ غم بھی چاہئے بادۂ خوش گوار میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books