aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rishta-e-daanish"
گر آپ پہلے رشتۂ الفت نہ توڑتےمر مٹ کے ہم بھی خیر نبھاتے کسی طرح
ندیم تاریخ فتح دانش بس اتنا لکھ کر تمام کر دےکہ شاطران جہاں نے آخر خود اپنی چالوں سے مات کھائی
پوچھ نہ وصل کا حساب حال ہے اب بہت خرابرشتۂ جسم و جاں کے بیچ جسم حرام ہو گیا
عقل و دانش شعور کچھ بھی نہیںایسے جاہل سے کون بات کرے
غور کر دیکھو تو یہ اک تار کا بستار ہےرشتۂ تسبیح اور سر رشتۂ زنار بند
رشتۂ عمر دراز اپنا میں کوتاہ کروںآوے یہ تار اگر تیرے بکار دامن
جو شیخ ہے چاہے ہے سر رشتۂ اسلامقائم رہے تسبیح کا اک تار نہ ٹوٹے
دامن کسی کا ہاتھ سے جاتا رہا مگراک رشتۂ خیال ہے جو ٹوٹتا نہیں
نہیں شکایت ہجراں کہ اس وسیلے سےہم ان سے رشتۂ دل استوار کرتے رہے
عذاب دانش حاضر سے با خبر ہوں میںکہ میں اس آگ میں ڈالا گیا ہوں مثل خلیل
دوستی خواب ہے اور خواب کی تعبیر بھی ہےرشتۂ عشق بھی ہے یاد کی زنجیر بھی ہے
لو آج ہم نے توڑ دیا رشتۂ امیدلو اب کبھی گلا نہ کریں گے کسی سے ہم
تو بوئے گل ہے اور پریشاں ہوا ہوں میںدونوں میں ایک رشتۂ آوارگی تو ہے
کیا کھائیں ہم وفا میں اب ایمان کی قسمجب تار سبحہ رشتۂ زنار ہو چکا
رشتۂ درد کی میراث ملی ہے ہم کوہم ترے نام پہ جینے کی خطا کرتے ہیں
وارستہ کر دیا جسے الفت نے بس وہ شخصکب دام کفر و رشتۂ اسلام میں پھنسا
تیرا کوچہ ہے وہ اے بت کہ ہزاروں زاہدڈال کے سبحہ میں یاں رشتۂ زنار چلے
رشتۂ الفت کو ظالم یوں نہ بے دردی سے توڑدل تو پھر جڑ جائے گا لیکن گرہ رہ جائے گی
عہد میثاق کا لازم ہے ادب اے واعظہے یہ پیمان وفا رشتۂ زنار نہ توڑ
شرم کب تک اے پری لا ہاتھ کر اقرار وصلاپنے دل کو سخت کر کے رشتۂ انکار توڑ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books