aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "risk"
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھیجس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
تلاش رزق کا یہ مرحلہ عجب ہے کہ ہمگھروں سے دور بھی گھر کے لیے بسے ہوئے ہیں
حلال رزق کا مطلب کسان سے پوچھوپسینہ بن کے بدن سے لہو نکلتا ہے
روز اک تازہ قصیدہ نئی تشبیب کے ساتھرزق برحق ہے یہ خدمت نہیں ہوگی ہم سے
اگر ہے انسان کا مقدر خود اپنی مٹی کا رزق ہوناتو پھر زمیں پر یہ آسماں کا وجود کس قہر کے لیے ہے
دل کا سکون رزق کے ہنگامے کھا گئےسکھ آدمی کا چند نوالوں نے ڈس لیا
ذرا سے رزق میں برکت بھی کتنی ہوتی تھیاور اک چراغ سے کتنے چراغ جلتے تھے
شاعری عشق غم رزق کتابیں گھر بارکتنی سمتوں میں بہ یک وقت گزر ہے میرا
میری نیندیں حرام کیا ہوں گیگھر میں رزق حلال آتا ہے
زمیں کا رزق ہوں لیکن نظر فلک پر ہےکہو فلک سے مرے راستے سے ہٹ جائے
کہتی ہے اے ریاضؔ درازی یہ ریش کیٹٹی کی آڑ میں ہے مزا کچھ شکار کا
کوئی جنوں کوئی سودا نہ سر میں رکھا جائےبس ایک رزق کا منظر نظر میں رکھا جائے
رزق جیسا ہے مقدر میں لکھا ہوتا ہےفن کسی شخص کی جاگیر نہیں ہو سکتا
کہاں کے نام و نسب علم کیا فضیلت کیاجہان رزق میں توقیر اہل حاجت کیا
میں رزق خواب ہو کے بھی اسی خیال میں رہاوہ کون ہے جو زندگی کے امتحان میں نہیں
ترا فراق تو رزق حلال ہے مجھ کویہ پھل پرائے شجر سے اتارا تھوڑی ہے
پیری میں ریاضؔ اب بھی جوانی کے مزے ہیںیہ ریش سفید اور مئے ہوش ربا سرخ
یہ کس لیے اے زمانہ تری کرے تقلیدشجرؔ کا رزق سخن کربلا سے آتا ہے
رس رہا ہے مدت سے کوئی پہلا غم مجھ میںراستہ بناتا ہے آنسوؤں کا نم مجھ میں
کسی ہیں بھبتیاں مسجد میں ریش واعظ پرکہیں نہ میری طبیعت خدا گواہ رکی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books