aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "riyaa"
جسم اس کی گود میں ہو روح تیرے رو بہ روفاحشہ کے گرم بستر پر ریاکاری کروں
سمجھ رہا ہے زمانہ ریا کے پیچھے ہوںمیں ایک اور طرح سے خدا کے پیچھے ہوں
مانیں جو میری بات مریدان بے ریادیں شیخ کو کفن تو ڈبو کر شراب میں
دل ان کے ساتھ مگر تیغ اور شخص کے ساتھیہ سلسلہ بھی کچھ اہل ریا کا لگتا ہے
طعنہ زن کفر پہ ہوتا ہے عبث اے زاہدبت پرستی ہے ترے زہد ریا سے بہتر
کی ریا سے نہ شیخ نے توبہمر گیا وہ گناہ گار افسوس
دل میں خاک اڑتی ہے کہنے کو بڑے ہیں زاہدمکر کا ورد ہے پڑھتے ہیں ریا کی تسبیح
اپنی دنیا تو بنا لی تھی ریاکاروں نےمل گیا خلد بھی اللہ کو پھسلانے سے
ماخوذ ہوگے شیخ ریا کار روز حشرپڑھتے ہو تم عذاب کی آیات بے طرح
ریا کاری کے سجدے شیخ لے بیٹھیں گے مسجد کوکسی دن دیکھنا ہو کر رہے گی سرنگوں وہ بھی
اسراف نے ارباب تمول کو ڈبویاعالم کو تفاخر نے تو زاہد کو ریا نے
یہ جو ہیں اہل ریا آج فقیروں کے بیچکل گنیں گے حمقا ان ہی کو پیروں کے بیچ
اس واسطے محال ہے ہم دونوں میں نباہتو خود نما ہے میں بھی ریا کے خلاف ہوں
جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیرؔغم سے پتھر ہو گیا لیکن کبھی رویا نہیں
رویا ہوں تو اپنے دوستوں میںپر تجھ سے تو ہنس کے ہی ملا ہوں
مسکراتے ہوئے ملتا ہوں کسی سے جو ظفرؔصاف پہچان لیا جاتا ہوں رویا ہوا میں
اس قدر رویا ہوں تیری یاد میںآئینے آنکھوں کے دھندلے ہو گئے
ترک تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میںلیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں
رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرحاٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مری طرح
وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئےرو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books