aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "route"
گھر سے مسجد ہے بہت دور چلو یوں کر لیںکسی روتے ہوئے بچے کو ہنسایا جائے
روتے پھرتے ہیں ساری ساری راتاب یہی روزگار ہے اپنا
بس یہ ہوا کہ اس نے تکلف سے بات کیاور ہم نے روتے روتے دوپٹے بھگو لئے
سرہانے میرؔ کے کوئی نہ بولوابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے
اس شخص کے غم کا کوئی اندازہ لگائےجس کو کبھی روتے ہوئے دیکھا نہ کسی نے
روتے روتے مرے ہنسنے پہ تعجب نہ کروہے وہی چیز مگر دوسرے انداز میں ہے
ہیں اب اس فکر میں ڈوبے ہوئے ہماسے کیسے لگے روتے ہوئے ہم
وہ میرے بعد روتے ہیں اب ان سے کوئی کیا پوچھےکہ پہلے کس لئے ناراض تھے اب مہرباں کیوں ہو
میں نے جو کہا مجھ پہ کیا کیا نہ ستم گزرابولا کہ ابے تیرا روتے ہی جنم گزرا
تو کہانی کے بدلتے ہوئے منظر کو سمجھخون روتے ہوئے کردار کی جانب مت دیکھ
اس کو خزاں کے آنے کا کیا رنج کیا قلقروتے کٹا ہو جس کو زمانہ بہار کا
ہم راتوں کو اٹھ اٹھ کے جن کے لیے روتے ہیںوہ غیر کی بانہوں میں آرام سے سوتے ہیں
کبھی قریب کبھی دور ہو کے روتے ہیںمحبتوں کے بھی موسم عجیب ہوتے ہیں
روتے جو آئے تھے رلا کے گئےابتدا انتہا کو روتے ہیں
اپنی غربت کی کہانی ہم سنائیں کس طرحرات پھر بچہ ہمارا روتے روتے سو گیا
کیا جانے کیا سبب ہے کہ جی چاہتا ہے آجروتے ہی جائیں سامنے تم کو بٹھا کے ہم
کبھی ایسا بھی ہووے ہے روتے روتےجگر تھام کر مسکرانا پڑے ہے
ہم روز وداع ان سے ہنس ہنس کے ہوئے رخصترونا تھا بہت ہم کو روتے بھی تو کیا ہوتا
ہنستے ہنستے نکل پڑے آنسوروتے روتے کبھی ہنسی آئی
اس کو جاتے ہوئے دیکھا تھا پکارا تھا کہاںروکتے کس طرح وہ شخص ہمارا تھا کہاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books