aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "row-e-shop"
اک خیال و خواب ہے اے شورؔ یہ بزم جہاںیار اور جام و سبو سب کچھ ہے اور پھر کچھ نہیں
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
یاد کا کیا ہے آ گئی پھر سےآنکھ کا کیا ہے پھر سے رو لی ہے
کبھی نہ جائے گا عاشق سے دیکھ بھال کا روگپلاؤ لاکھ اسے بد مزہ دوائے فراق
سورج سر پہ آ پہنچاگرمی ہے یا روز جزا
حقیقتیں تو مرے روز و شب کی ساتھی ہیںمیں روز و شب کی حقیقت بدلنا چاہتی ہوں
کیا دعا روز حشر کی مانگیںوہاں پر بھی یہی خدا ہوگا
روز و شب مجھ کو ہے یہی دھڑکانہ ملوگے ملوگے کیا ہوگا
روز و شب بیچ دیے ہیں میں نےاس بلندی سے گراتا کیا ہے
روز وصال جس کو کہتی ہے خلق وہ ہیمذہب میں عاشقوں کے روز وفات بھی ہے
ہے روز پنج شنبہ تو فاتحہ دلا دےگھر تیرے کشتگاں کی روحیں نہ آئیاں ہوں
میں عجب یہ رسم دیکھی مجھے روز عید قرباںوہی ذبح بھی کرے اور وہی لے ثواب الٹا
روز و شب حیات کے خانوں میں بانٹ کرقسطوں میں خود کشی کے وسائل ہوئے ہیں لوگ
بے قراری روز و شب کرنے لگامہرؔ اب تو دل غضب کرنے لگا
خوشی ہے سب کو روز عید کی یاںہوئے ہیں مل کے باہم آشنا خوش
عجب ٹھہراؤ پیدا ہو رہا ہے روز و شب میںمری وحشت کوئی تازہ اذیت چاہتی ہے
روز جزا میں آخر پوچھا نہ جائے گا کیاتیرا یہ چپ لگانا میرا سوال کرنا
روز و شب یاں ایک سی ہے روشنیدل کے داغوں کا چراغاں اور ہے
حیرت میں ہوں الٰہی کیوں کر یہ ختم ہوگاکوتاہ روز محشر قصہ دراز میرا
تمام عمر یوں ہی ہو گئی بسر اپنیشب فراق گئی روز انتظار آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books