aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "roz"
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرےروز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
گاہے گاہے کی ملاقات ہی اچھی ہے امیرؔقدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا
کیسے کہہ دوں کہ ملاقات نہیں ہوتی ہےروز ملتے ہیں مگر بات نہیں ہوتی ہے
دل پاگل ہے روز نئی نادانی کرتا ہےآگ میں آگ ملاتا ہے پھر پانی کرتا ہے
اس نہیں کا کوئی علاج نہیںروز کہتے ہیں آپ آج نہیں
تم آ گئے ہو، تو کچھ چاندنی سی باتیں ہوںزمیں پہ چاند کہاں روز روز اترتا ہے
بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگےہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے
روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہےچاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہے
اس امید پہ روز چراغ جلاتے ہیںآنے والے برسوں بعد بھی آتے ہیں
گھر سے نکل کر جاتا ہوں میں روز کہاںاک دن اپنا پیچھا کر کے دیکھا جائے
آپ کا اعتبار کون کرےروز کا انتظار کون کرے
روز اچھے نہیں لگتے آنسوخاص موقعوں پہ مزا دیتے ہیں
نہ شب و روز ہی بدلے ہیں نہ حال اچھا ہےکس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے
میں روز ادھر سے گزرتا ہوں کون دیکھتا ہےمیں جب ادھر سے نہ گزروں گا کون دیکھے گا
اک روز کھیل کھیل میں ہم اس کے ہو گئےاور پھر تمام عمر کسی کے نہیں ہوئے
روز وہ خواب میں آتے ہیں گلے ملنے کومیں جو سوتا ہوں تو جاگ اٹھتی ہے قسمت میری
اس عالم ویراں میں کیا انجمن آرائیدو روز کی محفل ہے اک عمر کی تنہائی
میں چپ کراتا ہوں ہر شب امڈتی بارش کومگر یہ روز گئی بات چھیڑ دیتی ہے
گفتگو ان سے روز ہوتی ہےمدتوں سامنا نہیں ہوتا
جب بھی ملتی ہے مجھے اجنبی لگتی کیوں ہےزندگی روز نئے رنگ بدلتی کیوں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books