aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "roz-e-mahshar"
قریب ہے یار روز محشر چھپے گا کشتوں کا قتل کیوں کرجو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستیں کا
میں دیوانہ سہی لیکن وہ خوش قسمت ہوں اے محشرؔکہ دنیا کی زباں پر آ گیا ہے آج نام اپنا
بڑی طویل ہے محشرؔ کسی کے ہجر کی باتکوئی غزل ہی سناؤ کہ نیند آ جائے
سنتے تھے محشرؔ کبھی پتھر بھی ہو جاتا ہے مومآج وہ آئے تو پلکوں کو بھگونا پڑ گیا
حیرت میں ہوں الٰہی کیوں کر یہ ختم ہوگاکوتاہ روز محشر قصہ دراز میرا
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
از روز ازل ہے کہ نہیں ہے کا ہے محشراور اس کا جواب آج بھی ہاں بھی ہے نہیں بھی
جب تک کہ نہ دیکھا تھا قد یار کا عالممیں معتقد فتنۂ محشر نہ ہوا تھا
یہ میرے پاس جو چپ چاپ آئے بیٹھے ہیںہزار فتنۂ محشر اٹھائے بیٹھے ہیں
اہل محشر دیکھ لوں قاتل کو تو پہچان لوںبھولی بھالی شکل تھی اور کچھ بھلا سا نام تھا
اعمال کی پرسش نہ کر اے داور محشرمجبور تو مختار کبھی ہو نہیں سکتا
سر محشر یہی پوچھوں گا خدا سے پہلےتو نے روکا بھی تھا بندے کو خطا سے پہلے
یہ سفر اپنا کہیں جانب محشر ہی نہ ہوہم لیے کس کا جنازہ ہیں یہ گھر سے نکلے
میں ازل سے صبح محشر تک فروزاں ہی رہاحسن سمجھا تھا چراغ کشتۂ محفل مجھے
مکمل داستاں کا اختصار اتنا ہی کافی ہےسلایا شور دنیا نے جگایا شور محشر نے
خوف محشر نہ رہا دل میں جو دیکھا میں نےپشت پر میرے گناہوں کے ہے رحمت اس کی
میں عجب یہ رسم دیکھی مجھے روز عید قرباںوہی ذبح بھی کرے اور وہی لے ثواب الٹا
حقیقتیں تو مرے روز و شب کی ساتھی ہیںمیں روز و شب کی حقیقت بدلنا چاہتی ہوں
محبت زلف کا آسیب جادو ہے نگاہوں کامحبت فتنۂ محشر بلائے ناگہانی ہے
روز و شب حیات کے خانوں میں بانٹ کرقسطوں میں خود کشی کے وسائل ہوئے ہیں لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books