aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "roz-e-mahshar-e-jazbaat"
قریب ہے یار روز محشر چھپے گا کشتوں کا قتل کیوں کرجو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستیں کا
میں دیوانہ سہی لیکن وہ خوش قسمت ہوں اے محشرؔکہ دنیا کی زباں پر آ گیا ہے آج نام اپنا
بڑی طویل ہے محشرؔ کسی کے ہجر کی باتکوئی غزل ہی سناؤ کہ نیند آ جائے
سنتے تھے محشرؔ کبھی پتھر بھی ہو جاتا ہے مومآج وہ آئے تو پلکوں کو بھگونا پڑ گیا
حیرت میں ہوں الٰہی کیوں کر یہ ختم ہوگاکوتاہ روز محشر قصہ دراز میرا
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
گرمیٔ شدت جذبات بتا دیتا ہےدل تو بھولی ہوئی ہر بات بتا دیتا ہے
میں عجب یہ رسم دیکھی مجھے روز عید قرباںوہی ذبح بھی کرے اور وہی لے ثواب الٹا
ہے روز پنج شنبہ تو فاتحہ دلا دےگھر تیرے کشتگاں کی روحیں نہ آئیاں ہوں
عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیاورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا
ہے آدمی بجائے خود اک محشر خیالہم انجمن سمجھتے ہیں خلوت ہی کیوں نہ ہو
رفتار روز و شب سے کہاں تک نبھاؤں گاتھک ہار کر میں گھر کی طرف لوٹ جاؤں گا
انتظام روز عشرت اور کر اے نامرادعید آتی ہی رہی ماہ صیام آ ہی گیا
سر محشر یہی پوچھوں گا خدا سے پہلےتو نے روکا بھی تھا بندے کو خطا سے پہلے
یہ عجیب ماجرا ہے کہ بروز عید قرباںوہی ذبح بھی کرے ہے وہی لے ثواب الٹا
درد کا رستہ ہے یا ہے ساعت روز حسابسیکڑوں لوگوں کو روکا ایک بھی ٹھہرا نہیں
اعمال کی پرسش نہ کر اے داور محشرمجبور تو مختار کبھی ہو نہیں سکتا
کہوں گا داور محشر کر دیا جائےکہ عمر بھر اسی کافر کو میں نے پیار کیا
ورق ورق ہیں یہاں حادثات روز و شبکتاب زیست میں منسوب اب کروں کس سے
تضاد جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کرو گےمیں رو رہا ہوں تم ہنس رہے ہو میں مسکرایا تو کیا کرو گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books