aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "roz-e-siyah"
روز سیہ میں ساتھ کوئی دے تو جانئےجب تک فروغ شمع ہے پروانہ ساتھ ہے
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
روتا ہوں میں تصور زلف سیاہ میںپانی برس رہا ہے جمے ہیں گھٹا کے رنگ
زنجیر زلف سیاہ سمندر نگاہ شوخجاؤں کہاں فرار کا رستہ کوئی تو ہو
وہ خط وہ چہرہ وہ زلف سیاہ تو دیکھوکہ شام صبح کے بعد آئے صبح شام کے بعد
ہماری زلف سیہ کا بھرم نہ کھل جائےبچا ہوا ہے جو پیالی میں وہ خضاب اٹھا
دل کو اے عشق سوئے زلف سیہ فام نہ بھیجرہزنوں میں تو مسافر کو سر شام نہ بھیج
زہد کی آستیں ٹٹول دیکھ کہاں صنم نہیںسنگ سیاہ ناگزیر ورنہ حرم حرم نہیں
تمہاری زلف میں پہنچی تو روشنی کہلائیوہ تیرگی جو مرے نامہ سیاہ میں ہے
وہ تیرہ بخت ہوں کہ حسنؔ میری بزم میںداغ سیہ چراغ ہے اور دود آہ شمع
اس چشم سیہ مست پہ گیسو ہیں پریشاںمے خانے پہ گھنگھور گھٹا کھیل رہی ہے
ہر شاخ زرد و سرخ و سیہ ہجر یار میںڈستے ہیں دل کو آن کے جوں ناگ اے بسنت
کیوں نہ افعی چلے ہر ایک جگہ مکڑا کرنہ پڑا اس کو تری زلف سیہ فام سے کام
کس زلف سیہ فام کے آئی ہے مقابلہے شمع کے چہرے پہ اثر چاند کہن کا
شب سیاہ کے ماتھے پہ لکھ رہا ہوں میںزوال آدم خاکی کی داستان ہنوز
ہمارا کعبۂ مقصود تیرا طاق ابرو ہےتری چشم سیہ کو ہم نے آہوئے حرم پایا
مست ہاتھی ہے تری چشم سیہ مست اے یارصف مژگاں اسے گھیرے ہوئے ہے بھالوں سے
دل سرشار مرا چشم سیہ مست تریجذبہ ٹکرا دے نہ پیمانے سے پیمانے کو
میں عجب یہ رسم دیکھی مجھے روز عید قرباںوہی ذبح بھی کرے اور وہی لے ثواب الٹا
حقیقتیں تو مرے روز و شب کی ساتھی ہیںمیں روز و شب کی حقیقت بدلنا چاہتی ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books