aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rukhsat"
اس کو رخصت تو کیا تھا مجھے معلوم نہ تھاسارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا
عجیب ہوتے ہیں آداب رخصت محفلکہ وہ بھی اٹھ کے گیا جس کا گھر نہ تھا کوئی
اب تم کبھی نہ آؤ گے یعنی کبھی کبھیرخصت کرو مجھے کوئی وعدہ کیے بغیر
اس قدر تھا کھٹملوں کا چارپائی میں ہجوموصل کا دل سے مرے ارمان رخصت ہو گیا
جب تک ماتھا چوم کے رخصت کرنے والی زندہ تھیدروازے کے باہر تک بھی منہ میں لقمہ ہوتا تھا
آپ کیا آئے کہ رخصت سب اندھیرے ہو گئےاس قدر گھر میں کبھی بھی روشنی دیکھی نہ تھی
وقت رخصت آ گیا دل پھر بھی گھبرایا نہیںاس کو ہم کیا کھوئیں گے جس کو کبھی پایا نہیں
حال دل ہم بھی سناتے لیکنجب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
شب کی شب کوئی نہ شرمندۂ رخصت ٹھہرےجانے والوں کے لیے شمعیں بجھا دی جائیں
وقت رخصت الوداع کا لفظ کہنے کے لیےوہ ترے سوکھے لبوں کا تھرتھرانا یاد ہے
دشمن جاں ہی سہی ساتھ تو اک عمر کا ہےدل سے اب درد کی رخصت نہیں دیکھی جاتی
ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئیاب تو آ جا اب تو خلوت ہو گئی
دل سے رخصت ہوئی کوئی خواہشگریہ کچھ بے سبب نہیں آتا
گھر میں رہا تھا کون کہ رخصت کرے ہمیںچوکھٹ کو الوداع کہا اور چل پڑے
رخصت کرنے کے آداب نبھانے ہی تھےبند آنکھوں سے اس کو جاتا دیکھ لیا ہے
کتنے اچھے لوگ تھے کیا رونقیں تھیں ان کے ساتھجن کی رخصت نے ہمارا شہر سونا کر دیا
سب سے اچھا کہہ کے اس نے مجھ کو رخصت کر دیاجب یہاں آیا تو پھر سب سے برا بھی میں ہی تھا
زندگی کے سارے موسم آ کے رخصت ہو گئےمیری آنکھوں میں کہیں برسات باقی رہ گئی
رخصت ہوا وہ اشک ہمارے نکل آئےخورشید کے چھپتے ہی ستارے نکل آئے
زلزلہ آیا اور آ کر ہو گیا رخصت مگروقت کے رخ پر تباہی کی عبارت لکھ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books