aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rulaa.e.n"
ذرا سی بات سہی تیرا یاد آ جاناذرا سی بات بہت دیر تک رلاتی تھی
ہر مصیبت کا دیا ایک تبسم سے جواباس طرح گردش دوراں کو رلایا میں نے
یوں ہی دل نے چاہا تھا رونا رلاناتری یاد تو بن گئی اک بہانا
اب خوشی ہے نہ کوئی درد رلانے والاہم نے اپنا لیا ہر رنگ زمانے والا
وقت ہر زخم کا مرہم تو نہیں بن سکتادرد کچھ ہوتے ہیں تا عمر رلانے والے
حد سے ٹکراتی ہے جو شے وہ پلٹتی ہے ضرورخود بھی روئیں گے غریبوں کو رلانے والے
یہ شکر ہے کہ مرے پاس تیرا غم تو رہاوگرنہ زندگی بھر کو رلا دیا ہوتا
ہائے وہ لوگ جو دیکھے بھی نہیںیاد آئیں تو رلا دیتے ہیں
چراغ بن کے جلی تھی میں جس کی محفل میںاسے رلا تو گیا کم سے کم دھواں میرا
اک عمر کے بعد مسکرا کرتو نے تو مجھے رلا دیا ہے
رلائے گی مری یاد ان کو مدتوں صاحبکریں گے بزم میں محسوس جب کمی میری
ہنسی مذاق کی باتیں یہیں پہ ختم ہوئیںاب اس کے بعد کہانی رلانے والی ہے
پچھلا برس تو خون رلا کر گزر گیاکیا گل کھلائے گا یہ نیا سال دوستو
لبوں پر تبسم تو آنکھوں میں آنسو تھی دھوپ ایک پل میں تو اک پل میں بارشہمیں یاد ہے باتوں باتوں میں ان کا ہنسانا رلانا رلانا ہنسانا
روتے جو آئے تھے رلا کے گئےابتدا انتہا کو روتے ہیں
جہاں اپنا قصہ سنانا پڑاوہیں ہم کو رونا رلانا پڑا
فرقت یار میں انسان ہوں میں یا کہ سحابہر برس آ کے رلا جاتی ہے برسات مجھے
کوئی تو آ کے رلا دے کہ ہنس رہا ہوں میںبہت دنوں سے خوشی کو ترس رہا ہوں میں
آپ کو خون کے آنسو ہی رلانا ہوگاحال دل کہنے کو ہم اپنا اگر بیٹھ گئے
تو مرے غم میں نہ ہنستی ہوئی آنکھوں کو رلامیں تو مر مر کے بھی جی سکتا ہوں میرا کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books