aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sa.ng"
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوںروئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستاے کیوں
ہوا خفا تھی مگر اتنی سنگ دل بھی نہ تھیہمیں کو شمع جلانے کا حوصلہ نہ ہوا
راہ میں بیٹھا ہوں میں تم سنگ رہ سمجھو مجھےآدمی بن جاؤں گا کچھ ٹھوکریں کھانے کے بعد
جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہےسنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے
اپنی مٹی ہی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھوسنگ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے
کیا کہوں دیدۂ تر یہ تو مرا چہرہ ہےسنگ کٹ جاتے ہیں بارش کی جہاں دھار گرے
وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہراتو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو
سنگ اٹھانا تو بڑی بات ہے اب شہر کے لوگآنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے دیوانے کو
اک تیری بے رخی سے زمانہ خفا ہوااے سنگ دل تجھے بھی خبر ہے کہ کیا ہوا
جذبے کی کڑی دھوپ ہو تو کیا نہیں ممکنیہ کس نے کہا سنگ پگھلتا ہی نہیں ہے
زندگانی کی حقیقت کوہ کن کے دل سے پوچھجوئے شیر و تیشہ و سنگ گراں ہے زندگی
گہر سمجھا تھا لیکن سنگ نکلاکسی کا ظرف کتنا تنگ نکلا
عمر بھر سنگ زنی کرتے رہے اہل وطنیہ الگ بات کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ
مارا کسی نے سنگ تو ٹھوکر لگی مجھےدیکھا تو آسماں تھا زمیں پر پڑا ہوا
رات دن تو رہے رقیباں سنگدیکھنا تیرا مجھ محال ہوا
باپ کا ہے فخر وہ بیٹا کہ رکھتا ہو کمالدیکھ آئینے کو فرزند رشید سنگ ہے
آئینہ دل کا توڑ کے کہتا ہے سنگ زندل تیرا توڑ کر مجھے اچھا نہیں لگا
یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھےکہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے
ادھر ادھر سے مقابل کو یوں نہ گھائل کروہ سنگ پھینک کہ بے ساختہ نشانہ لگے
دو رنگی خوب نہیں یک رنگ ہو جاسراپا موم ہو یا سنگ ہو جا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books