aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sa.nvaarne"
آئنہ دیکھ کے کہتے ہیں سنورنے والےآج بے موت مریں گے مرے مرنے والے
تمہارا حسن آرائش تمہاری سادگی زیورتمہیں کوئی ضرورت ہی نہیں بننے سنورنے کی
آئینہ دیکھ کے یہ دیکھ سنورنے والےتجھ پہ بے جا تو نہیں مرتے یہ مرنے والے
لمحہ لمحہ روز سنورنے والا تولمحہ لمحہ لمحہ روز بکھرنے والا میں
یہ کس مقام پہ سوجھی تجھے بچھڑنے کیکہ اب تو جا کے کہیں دن سنورنے والے تھے
وہ آئے تو رنگ سنورنے لگتے ہیںجیسے بچھڑا یار بھی کوئی موسم ہے
آئینہ چھوڑ کے دیکھا کئے صورت میریدل مضطر نے مرے ان کو سنورنے نہ دیا
حدیث یار کے عنواں نکھرنے لگتے ہیںتو ہر حریم میں گیسو سنورنے لگتے ہیں
اپنے ہاتھوں کو چومتا ہوگاتیری زلفیں سنوارنے والا
ہو چمن کے پھولوں کا یا کسی پری وش کاحسن کے سنورنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
ہم تو آشفتہ سری سے نہ سنورنے پائےآپ سے کیوں نہ سنوارا گیا گیسو اپنا
اب تو سنوارنے کے لیے ہجر بھی نہیںسارا وبال لے کے غزل کر دیا گیا
دیار فکر و ہنر کو نکھارنے والاکہاں گیا مری دنیا سنوارنے والا
بس ایک پل کی تمنائے وصل کی خاطرتمام عمر لگا دی گئی سنورنے میں
ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملاان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے
بہت مشکل ہے دنیا کا سنورناتری زلفوں کا پیچ و خم نہیں ہے
مخالفت سے مری شخصیت سنورتی ہےمیں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں
یہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارےمرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی
کچھ اور بھی ہیں کام ہمیں اے غم جاناںکب تک کوئی الجھی ہوئی زلفوں کو سنوارے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books