aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saahebaa.n"
اے کاش ہماری قسمت میں ایسی بھی کوئی شام آ جائےاک چاند فلک پر نکلا ہو اک چاند سر بام آ جائے
سنتے ہیں چمکتا ہے وہ چاند اب بھی سر بامحسرت ہے کہ بس ایک نظر دیکھ لیں ہم بھی
جو پڑھا ہے اسے جینا ہی نہیں ہے ممکنزندگی کو میں کتابوں سے الگ رکھتا ہوں
جس بزم میں ساغر ہو نہ صہبا ہو نہ خم ہورندوں کو تسلی ہے کہ اس بزم میں تم ہو
کارواں کے چلنے سے کارواں کے رکنے تکمنزلیں نہیں یارو راستے بدلتے ہیں
سب کی اپنی منزلیں تھیں سب کے اپنے راستےایک آوارہ پھرے ہم در بدر سب سے الگ
اس کے جانے کا یقیں تو ہے مگر الجھن میں ہوںپھول کے ہاتھوں سے یہ خوش بو جدا کیسے ہوئی
جھوٹ بھی سچ کی طرح بولنا آتا ہے اسےکوئی لکنت بھی کہیں پر نہیں آنے دیتا
تمہاری یاد میں دنیا کو ہوں بھلائے ہوےتمہارے درد کو سینے سے ہوں لگائے ہوے
موج موج طوفاں ہے موج موج ساحل ہےکتنے ڈوب جاتے ہیں کتنے بچ نکلتے ہیں
یہی صہبا یہی ساغر یہی پیمانہ ہےچشم ساقی ہے کہ مے خانے کا مے خانہ ہے
اگر شعور نہ ہو تو بہشت ہے دنیابڑے عذاب میں گزری ہے آگہی کے ساتھ
چلچلاتی دھوپ تھی لیکن تھا سایہ ہم قدمسائباں کی چھاؤں نے مجھ کو اکیلا کر دیا
یہ حسن دل فریب یہ عالم شباب کاگویا چھلک رہا ہے پیالہ شراب کا
میرے سخن کی داد بھی اس کو ہی دیجئےوہ جس کی آرزو مجھے شاعر بنا گئی
بند آنکھیں کروں اور خواب تمہارے دیکھوںتپتی گرمی میں بھی وادی کے نظارے دیکھوں
سروں پہ اوڑھ کے مزدور دھوپ کی چادرخود اپنے سر پہ اسے سائباں سمجھنے لگے
تیرے شباب نے کیا مجھ کو جنوں سے آشنامیرے جنوں نے بھر دیے رنگ تری شباب میں
کچھ اب کے دھوپ کا ایسا مزاج بگڑا ہےدرخت بھی تو یہاں سائبان مانگتے ہیں
ہمیں خبر ہے زن فاحشہ ہے یہ دنیاسو ہم بھی ساتھ اسے بے نکاح رکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books