aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saajida"
اپنی انا کی آج بھی تسکین ہم نے کیجی بھر کے اس کے حسن کی توہین ہم نے کی
آئے تھے ہنستے کھیلتے مے خانے میں فراقؔجب پی چکے شراب تو سنجیدہ ہو گئے
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گامیں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا
وہ چاند ہے تو عکس بھی پانی میں آئے گاکردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا
پیاسو رہو نہ دشت میں بارش کے منتظرمارو زمیں پہ پاؤں کہ پانی نکل پڑے
اک سفینہ ہے تری یاد اگراک سمندر ہے مری تنہائی
کسی کو سال نو کی کیا مبارک باد دی جائےکلینڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے
میں تکیے پر ستارے بو رہا ہوںجنم دن ہے اکیلا رو رہا ہوں
گھر کی اس بار مکمل میں تلاشی لوں گاغم چھپا کر مرے ماں باپ کہاں رکھتے تھے
جو میں سر بہ سجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صداترا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں
پھول ہی پھول یاد آتے ہیںآپ جب جب بھی مسکراتے ہیں
ایک ہی شہر میں رہنا ہے مگر ملنا نہیںدیکھتے ہیں یہ اذیت بھی گوارہ کر کے
طلاق دے تو رہے ہو عتاب و قہر کے ساتھمرا شباب بھی لوٹا دو میری مہر کے ساتھ
اب تو خود اپنی ضرورت بھی نہیں ہے ہم کووہ بھی دن تھے کہ کبھی تیری ضرورت ہم تھے
پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھےایسے زندہ تھے کہ جینے کی علامت ہم تھے
جب سفینہ موج سے ٹکرا گیاناخدا کو بھی خدا یاد آ گیا
پچھلے برس بھی بوئی تھیں لفظوں کی کھیتیاںاب کے برس بھی اس کے سوا کچھ نہیں کیا
میں ترے در کا بھکاری تو مرے در کا فقیرآدمی اس دور میں خوددار ہو سکتا نہیں
ملے مجھے بھی اگر کوئی شام فرصت کیمیں کیا ہوں کون ہوں سوچوں گا اپنے بارے میں
گفتگو دیر سے جاری ہے نتیجے کے بغیراک نئی بات نکل آتی ہے ہر بات کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books