aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saakht"
صبر کرنا سخت مشکل ہے تڑپنا سہل ہےاپنے بس کا کام کر لیتا ہوں آساں دیکھ کر
یوں محبت سے نہ دے میری محبت کا جوابیہ سزا سخت ہے تھوڑی سی رعایت کر دے
سخت کافر تھاجن نے پہلے میرؔمذہب عشق اختیار کیا
یہ کہہ رہی ہے اشاروں میں گردش گردوںکہ جلد ہم کوئی سخت انقلاب دیکھیں گے
ہم نے کیوں خود پہ اعتبار کیاسخت بے اعتبار تھے ہم تو
یہ وفا کی سخت راہیں یہ تمہارے پاؤں نازکنہ لو انتقام مجھ سے مرے ساتھ ساتھ چل کے
ترا یقین ہوں میں کب سے اس گمان میں تھامیں زندگی کے بڑے سخت امتحان میں تھا
ہے سخت مشکل میں جان ساقی پلائے آخر کدھر سے پہلےسبھی کی آنکھیں یہ کہہ رہی ہیں ادھر سے پہلے ادھر سے پہلے
کاو کاو سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھصبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا
سخت تکلیف اٹھائی ہے تجھے جاننے میںاس لئے اب تجھے آرام سے پہچانتے ہیں
سخت سردی میں ٹھٹھرتی ہے بہت روح مریجسم یار آ کہ بچاری کو سہارا مل جائے
سخت جاں ہوں مجھے اک وار سے کیا ہوتا ہےایسی چوٹیں کوئی دو چار تو آنے دیجے
کچھ زمانے کی روش نے سخت مجھ کو کر دیااور کچھ بے درد میں اس کو بھلانے سے ہوا
اس عہد ظلم میں میں بھی شریک ہوں جیسےمرا سکوت مجھے سخت مجرمانہ لگا
سخت مشکل تھا امتحان غزلمیرؔ کی نقل کر کے پاس ہوئے
زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جان اسدؔوگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں
اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مراسخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا
کیا بتاؤں کہ جو ہنگامہ بپا ہے مجھ میںان دنوں کوئی بہت سخت خفا ہے مجھ میں
دوستی عشق اور وفاداریسخت جاں میں بھی نرم گوشے ہیں
اے مرے پاؤں کے چھالو مرے ہمراہ رہوامتحاں سخت ہے تم چھوڑ کے جاتے کیوں ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books