aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saaliha"
رونے والے تجھے رونے کا سلیقہ ہی نہیںاشک پینے کے لیے ہیں کہ بہانے کے لیے
اک سفینہ ہے تری یاد اگراک سمندر ہے مری تنہائی
شرط سلیقہ ہے ہر اک امر میںعیب بھی کرنے کو ہنر چاہئے
جب تم سے محبت کی ہم نے تب جا کے کہیں یہ راز کھلامرنے کا سلیقہ آتے ہی جینے کا شعور آ جاتا ہے
ساقیا تشنگی کی تاب نہیںزہر دے دے اگر شراب نہیں
غم سے منسوب کروں درد کا رشتہ دے دوںزندگی آ تجھے جینے کا سلیقہ دے دوں
تھکے ہارے پرندے جب بسیرے کے لیے لوٹیںسلیقہ مند شاخوں کا لچک جانا ضروری ہے
دشت تنہائی میں جینے کا سلیقہ سیکھئےیہ شکستہ بام و در بھی ہم سفر ہو جائیں گے
بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھاہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا
بہت مشکل ہے بنجارہ مجازیسلیقہ چاہئے آوارگی میں
جب سفینہ موج سے ٹکرا گیاناخدا کو بھی خدا یاد آ گیا
دل کو بھی غم کا سلیقہ نہ تھا پہلے پہلےاس کو بھی بھولنا اچھا لگا پہلے پہلے
وہ اردو کا مسافر ہے یہی پہچان ہے اس کیجدھر سے بھی گزرتا ہے سلیقہ چھوڑ جاتا ہے
سلیقہ جن کو ہوتا ہے غم دوراں میں جینے کاوہ یوں شیشے کو ہر پتھر سے ٹکرایا نہیں کرتے
بات چاہے بے سلیقہ ہو کلیمؔبات کہنے کا سلیقہ چاہئے
وقت رک رک کے جنہیں دیکھتا رہتا ہے سلیمؔیہ کبھی وقت کی رفتار ہوا کرتے تھے
دنیا اچھی بھی نہیں لگتی ہم ایسوں کو سلیمؔاور دنیا سے کنارا بھی نہیں ہو سکتا
لوگ کس کس طرح سے زندہ ہیںہمیں مرنے کا بھی سلیقہ نہیں
اپنی مٹی ہی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھوسنگ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے
اپنے کاندھوں پہ لیے پھرتا ہوں اپنی ہی صلیبخود مری موت کا ماتم ہے مرے جینے میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books