aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saanehaa"
عجیب سانحہ مجھ پر گزر گیا یارومیں اپنے سائے سے کل رات ڈر گیا یارو
مصائب اور تھے پر دل کا جاناعجب اک سانحہ سا ہو گیا ہے
یہی اک سانحہ کچھ کم نہیں ہےہمارا غم تمہارا غم نہیں ہے
چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھایہ سانحہ مرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہواکوئی ٹھہرا نہیں حادثہ دیکھ کر
ایک سرود روشنی نیمۂ شب کا خواب تھاایک خموش تیرگی سانحہ آشنا بھی تھی
اس کا فراق اتنا بڑا سانحہ نہ تھالیکن یہ دکھ پہاڑ برابر لگا ہمیں
یہ سانحہ بھی ہو گیا ہے رستے میںجو رہنما تھا وہی کھو گیا ہے رستے میں
عجیب سانحہ گزرا ہے ان گھروں پہ کوئیکہ چونکتا ہی نہیں اب تو دستکوں پہ کوئی
یہ سانحہ بھی بڑا عجب ہے کہ اپنے ایوان رنگ و بو میںہیں جمع سب مہر و ماہ و انجم پتا نہیں پھر بھی روشنی کا
وہ سانحہ ہوا تھا کہ بس دل دہل گئے!اک شب میں سارے شہر کے چہرے بدل گئے
دشت جنوں سے آ گئے شہر خرد میں ہمدل کو مگر یہ سانحہ اچھا نہیں لگا
اک سانحہ سا دفن ہوں لیکن کبھی کبھیصدیوں کی قبر سے بھی اٹھایا گیا ہوں میں
یہ کیسا حادثہ گزرا یہ کیسا سانحہ بیتانہ آنگن ہے نہ چھت باقی نہ ہیں دیوار و در باقی
ہر ایک لمحہ سروں پہ ہے سانحہ ایساہر ایک سانس گزرتی ہے حادثات ایسی
ہوا ہے قریۂ جاں میں یہ سانحہ کیسامرے وجود کے اندر ہے زلزلہ کیسا
وہ کسی کو یاد کر کے مسکرایا تھا ادھراور میں نادان یہ سمجھا کہ وہ میرا ہوا
کیا حسن نے سمجھا ہے کیا عشق نے جانا ہےہم خاک نشینوں کی ٹھوکر میں زمانا ہے
میں نے سمجھا تھا کہ لوٹ آتے ہیں جانے والےتو نے جا کر تو جدائی مری قسمت کر دی
لفظ و منظر میں معانی کو ٹٹولا نہ کروہوش والے ہو تو ہر بات کو سمجھا نہ کرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books