aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saaqii-o-mai-khane"
لغزش ساقیٔ میخانہ خدا خیر کرےپھر نہ ٹوٹے کوئی پیمانہ خدا خیر کرے
اٹھی ہے چشم ساقیٔ مے خانہ بزم پریہ وقت وہ نہیں کہ حلال و حرام دیکھ
بھر کے ساقی جام مے اک اور لا اور جلد لاان نشیلی انکھڑیوں میں پھر حجاب آنے کو ہے
اس ادب گاہ کوں توں مسجد جامع مت بوجھشیخ بے باک نہ جا گوشۂ مے خانے میں
محتسب آؤ چلیں آج تو مے خانے میںایک جنت ہے وہاں آپ کی جنت کے سوا
آئے تھے ہنستے کھیلتے مے خانے میں فراقؔجب پی چکے شراب تو سنجیدہ ہو گئے
ابھی آتے نہیں اس رند کو آداب مے خانہجو اپنی تشنگی کو فیض ساقی کی کمی سمجھے
دور سے آئے تھے ساقی سن کے مے خانے کو ہمبس ترستے ہی چلے افسوس پیمانے کو ہم
مے خانے میں کیوں یاد خدا ہوتی ہے اکثرمسجد میں تو ذکر مے و مینا نہیں ہوتا
جناب شیخ مے خانہ میں بیٹھے ہیں برہنہ سراب ان سے کون پوچھے آپ نے پگڑی کہاں رکھ دی
معاذ اللہ مے خانے کے اوراد سحرگاہیاذاں میں کہہ گیا میں ایک دن یا پیر مے خانہ
برائے سیر مجھ سا رند مے خانے میں گر آئےگرے ساغر لنڈھے شیشہ ہنسے ساقی بہے دریا
اپنے جنوں کدے سے نکلتا ہی اب نہیںساقی جو مے فروش سر رہ گزار تھا
تیز ہے آج درد دل ساقیتلخیٔ مے کو تیز تر کر دے
چالیس جام پی کے دیا ایک جام مےساقی نے خوب راہ نکالی زکوٰۃ کی
شیشۂ مے کی طرح اے ساقیچھیڑ مت ہم کو بھرے بیٹھے ہیں
فرش مے خانہ پہ جلتے چلے جاتے ہیں چراغدیدنی ہے تری آہستہ روی اے ساقی
نظام مے کدہ ساقی بدلنے کی ضرورت ہےہزاروں ہیں صفیں جن میں نہ مے آئی نہ جام آیا
پارسا بن کے سوئے مے خانہسر جھکائے ہوئے ہم جاتے ہیں
آتا ہے جی میں ساقئ مہ وش پہ بار بارلب چوم لوں ترا لب پیمانہ چھوڑ کر
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books