aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sabr-e-jamiil"
بے تیرے کیا وحشت ہم کو تجھ بن کیسا صبر و سکوںتو ہی اپنا شہر ہے جانی تو ہی اپنا صحرا ہے
کنج قفس ہی جس کا مقدر ہوا جمیلؔاس کی نظر میں دور خزاں کیا بہار کیا
کہاں سے لاؤں صبر حضرت ایوب اے ساقیخم آئے گا صراحی آئے گی تب جام آئے گا
صبر و قرار دل مرے جانے کہاں چلے گئےبچھڑے ہوئے نہ پھر ملے ایسے ہوئے جدا کہ بس
جھیل میں چاندنی کا عکس جمیلیا تری یاد دل سے گزری ہے
صبر آ جائے اس کی کیا امیدمیں وہی، دل وہی ہے تو ہے وہی
تیرا خیال خواب خواب خلوت جاں کی آب و تابجسم جمیل و نوجواں شام بخیر شب بخیر
جدائیوں کے زخم درد زندگی نے بھر دیےتجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا
وہ مجھ کو چھوڑ کے جس آدمی کے پاس گیابرابری کا بھی ہوتا تو صبر آ جاتا
دل کے آنگن میں ابھرتا ہے ترا عکس جمیلچاندنی رات میں ہو رات کی رانی جیسے
مانگنے پر کیا نہ دے گا طاقت صبر و سکونجس نے بے مانگے عطا کر دی پریشانی مجھے
عشق میں جی کو صبر و تاب کہاںاس سے آنکھیں لڑیں تو خواب کہاں
فکر جمیل خواب پریشاں ہے آج کلشاعر نہیں ہے وہ جو غزل خواں ہے آج کل
بے نشاں تجھ کو سمجھ کر صبر آ جاتا مجھےپر یہ مشکل ہے کہ میں واقف ہوں تیرے نام سے
کسی پہ کرنا نہیں اعتبار میری طرحلٹا کے بیٹھوگے صبر و قرار میری طرح
نہ کہو یہ کہ یار جاتا ہےمیرا صبر و قرار جاتا ہے
جانے دے صبر و قرار و ہوش کوتو کہاں اے بے قراری جائے گی
بالاہتمام ظلم کی تجدید کی گئیاور ہم کو صبر و ضبط کی تاکید کی گئی
زمانے بھر کی دعائیں مرے لئے تھیں مگرمیں چاہتا ہی نہیں تھا کہ صبر آ جائے
ہوائے کوفۂ نا مہرباں کو حیرت ہےکہ لوگ خیمۂ صبر و رضا میں زندہ ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books