aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sadaa.e.n"
صدائیں ایک سی یکسانیت میں ڈوب جاتی ہیںذرا سا مختلف جس نے پکارا یاد رہتا ہے
شکست ساغر دل کی صدائیں سن رہا ہوں میںذرا پوچھو تو ساقی سے کہ پیمانوں پہ کیا گزری
یوں بار بار مجھ کو صدائیں نہ دیجئےاب وہ نہیں رہا ہوں کوئی دوسرا ہوں میں
کبھی تو اپنا سمجھ کر جواب دے ڈالوبدل بدل کے صدائیں پکارتا ہوں میں
اٹھا تو جا بھی چکا تھا عجیب مہماں تھاصدائیں دے کے مجھے نیند سے جگا بھی گیا
صدائیں ڈوب جاتی ہیں ہوا کے شور میں اور میںگلی کوچوں میں تنہا چیختا رہتا ہوں بارش میں
کیوں نہیں دیکھتا ہے وہ مڑ کرمر گئیں راہ میں صدائیں کیا
ڈوبنے والے کو ساحل سے صدائیں مت دووہ تو ڈوبے گا مگر ڈوبنا مشکل ہوگا
اٹھ کر چلے گئے تو کبھی پھر نہ آئیں گےپھر لاکھ تم بلاؤ صدائیں دیا کرو
رات میری آنکھوں میں کچھ عجیب چہرے تھےاور کچھ صدائیں تھیں خامشی کے پیکر میں
اس کار آگہی کو جنوں کہہ رہے ہیں لوگمحفوظ کر رہے ہیں فضا میں صدائیں ہم
دل دیتا ہے ہر پھر کے اسی در پہ صدائیںدیوار بنا ہے ابھی دیوانہ نہیں ہے
انگلیاں تو نے جو اے رشک چمن چٹکائیںمجھ کو غنچوں کے چٹکنے کی صدائیں آئیں
ہر دم بدن کی قید کا رونا فضول ہےموسم صدائیں دے تو بکھر جانا چاہئے
صدائیں ڈوبتی ہیں جبخموشی مسکراتی ہے
ایک دریچے سے دو آنکھیں روز صدائیں دیتی ہیںرات گئے گھر لوٹنے والو شاد رہو آباد رہو
کون سنتا ہے بھکاری کی صدائیں اس لیےکچھ ظریفانہ لطیفے یاد کر لیتے ہیں ہم
ٹپک کے دیدۂ نم سے صدائیں دیتا ہےجو ایک حرف تمنا دل تباہ میں تھا
شب غم وہم سنتا ہے صدائیںگماں ہوتا ہے کوئی آ رہا ہے
زباں کر کے مقفل تم صدائیں چاہتے ہوسزا دیتے ہو پہلے پھر دعائیں چاہتے ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books