aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saeed"
کسی کے تم ہو کسی کا خدا ہے دنیا میںمرے نصیب میں تم بھی نہیں خدا بھی نہیں
تو کہانی ہی کے پردے میں بھلی لگتی ہےزندگی تیری حقیقت نہیں دیکھی جاتی
زندگی کیا ہوئے وہ اپنے زمانے والےیاد آتے ہیں بہت دل کو دکھانے والے
یہ دشت وہ ہے جہاں راستہ نہیں ملتاابھی سے لوٹ چلو گھر ابھی اجالا ہے
کون جینے کے لیے مرتا رہےلو، سنبھالو اپنی دنیا ہم چلے
آنکھوں سے وہ کبھی مری اوجھل نہیں رہاغافل میں اس کی یاد سے اک پل نہیں رہا
کیسے سکون پاؤں تجھے دیکھنے کے بعداب کیا غزل سناؤں تجھے دیکھنے کے بعد
بند کر دے کوئی ماضی کا دریچہ مجھ پراب اس آئینے میں صورت نہیں دیکھی جاتی
چاند مشرق سے نکلتا نہیں دیکھا میں نےتجھ کو دیکھا ہے تو تجھ سا نہیں دیکھا میں نے
میں بھی اپنی ذات میں آباد ہوںمیرے اندر بھی قبیلے ہیں بہت
زندگی چھین لے بخشی ہوئی دولت اپنیتو نے خوابوں کے سوا مجھ کو دیا بھی کیا ہے
آ کہ میں دیکھ لوں کھویا ہوا چہرہ اپنامجھ سے چھپ کر مری تصویر بنانے والے
دشمن جاں ہی سہی ساتھ تو اک عمر کا ہےدل سے اب درد کی رخصت نہیں دیکھی جاتی
ہم نے مانا اک نہ اک دن لوٹ کے تو آ جائے گالیکن تجھ بن عمر جو گزری کون اسے لوٹائے گا
نشیمن پر نشیمن اس قدر تعمیر کرتا جاکہ گرتے گرتے بجلی آپ خود بے زار ہو جائے
یہ واقعہ مری آنکھوں کے سامنے کا ہےشراب ناچ رہی تھی گلاس بیٹھے رہے
رسوائی تو ویسے بھی تقدیر ہے عاشق کیذلت بھی ملی ہم کو الفت کے فسانے سے
بہت قریب رہی ہے یہ زندگی ہم سےبہت عزیز سہی اعتبار کچھ بھی نہیں
مرا فسانہ ہر اک دل کا ماجرا تو نہ تھاسنا بھی ہوگا کسی نے تو کیا سنا ہوگا
تم نہیں غم نہیں شراب نہیںایسی تنہائی کا جواب نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books