aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "safar-e-manzil-e-shab"
جب دل کا درد منزل شب سے نکل گیامحسوس یہ ہوا کوئی طوفان ٹل گیا
بتائے کون کسی کو نشان منزل زیستابھی تو حجت باہم ہے رہ گزر کے لئے
حصول منزل جاں کا ہنر نہیں آیاوہ روشنی تھی کہ کچھ بھی نظر نہیں آیا
نشان منزل جاناں ملے ملے نہ ملےمزے کی چیز ہے یہ ذوق جستجو میرا
گر شیخ عزم منزل حق ہے تو آ ادھرہے دل کی راہ سیدھی و کعبے کی راہ کج
مل ہی جائے گی کبھی منزل مقصود سحرشرط یہ ہے کہ سفر کرتے رہو شام کے ساتھ
خمار قربت منزل تھا نارسی کا جوازگلی میں آ کے میں اس کا مکان بھول گیا
فکر منزل ہے نہ ہوش جادۂ منزل مجھےجا رہا ہوں جس طرف لے جا رہا ہے دل مجھے
شب گزیدہ کو ترے اس کی خبر ہی کب تھیدن جو آئے گا غم لا متناہی دے گا
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیےکہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
بد قسمتوں کو گر ہو میسر شب وصالسورج غروب ہوتے ہی ظاہر ہو نور صبح
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگرلوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
دل ناکام تھک کے بیٹھ گیاجب نظر آئی منزل مقصود
داغ فراق صحبت شب کی جلی ہوئیاک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش ہے
شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھااپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
کچھ اس قدر نہیں سفر ہستی و عدمگر پانو اٹھائیے تو یہ عرصہ ہے دو قدم
رفتار روز و شب سے کہاں تک نبھاؤں گاتھک ہار کر میں گھر کی طرف لوٹ جاؤں گا
ملے گا منزل مقصود کا اسی کو سراغاندھیری شب میں ہے چیتے کی آنکھ جس کا چراغ
ہمیں خبر ہے کہ ہم ہیں چراغ آخر شبہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہے
تھا کسی گم کردۂ منزل کا نقش بے ثباتجس کو میر کارواں کا نقش پا سمجھا تھا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books