aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sahejaa"
کوئی ہم دم نہ رہا کوئی سہارا نہ رہاہم کسی کے نہ رہے کوئی ہمارا نہ رہا
ہوشیاری دل نادان بہت کرتا ہےرنج کم سہتا ہے اعلان بہت کرتا ہے
میں وہ صحرا جسے پانی کی ہوس لے ڈوبیتو وہ بادل جو کبھی ٹوٹ کے برسا ہی نہیں
اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کرہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق
سہما سہما ڈرا سا رہتا ہےجانے کیوں جی بھرا سا رہتا ہے
بہار آئے تو میرا سلام کہہ دینامجھے تو آج طلب کر لیا ہے صحرا نے
حیرت سے تکتا ہے صحرا بارش کے نذرانے کوکتنی دور سے آئی ہے یہ ریت سے ہاتھ ملانے کو
کچھ تو تنہائی کی راتوں میں سہارا ہوتاتم نہ ہوتے نہ سہی ذکر تمہارا ہوتا
خدا سے کیا محبت کر سکے گاجسے نفرت ہے اس کے آدمی سے
میں تنکوں کا دامن پکڑتا نہیں ہوںمحبت میں ڈوبا تو کیسا سہارا
صحرا کو بہت ناز ہے ویرانی پہ اپنیواقف نہیں شاید مرے اجڑے ہوئے گھر سے
لڑکیاں ماؤں جیسے مقدر کیوں رکھتی ہیںتن صحرا اور آنکھ سمندر کیوں رکھتی ہیں
چمن میں رہنے والوں سے تو ہم صحرا نشیں اچھےبہار آ کے چلی جاتی ہے ویرانی نہیں جاتی
سہتا رہا جفائے دوست کہتا رہا ادائے دوستمیرے خلوص نے مرا جینا محال کر دیا
جس بزم میں ساغر ہو نہ صہبا ہو نہ خم ہورندوں کو تسلی ہے کہ اس بزم میں تم ہو
صحرا سے ہو کے باغ میں آیا ہوں سیر کوہاتھوں میں پھول ہیں مرے پاؤں میں ریت ہے
ظلم سہنا بھی تو ظالم کی حمایت ٹھہراخامشی بھی تو ہوئی پشت پناہی کی طرح
عجیب سانحہ مجھ پر گزر گیا یارومیں اپنے سائے سے کل رات ڈر گیا یارو
ہمیں رنجش نہیں دریا سے کوئیسلامت گر رہے صحرا ہمارا
دل کے دو حصے جو کر ڈالے تھے حسن و عشق نےایک صحرا بن گیا اور ایک گلشن ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books