aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sahnii"
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
عید کا دن تو ہے مگر جعفرؔمیں اکیلے تو ہنس نہیں سکتا
تری صورت سے حسیں اور بھی مل جائیں گےجس میں سیرت بھی تری ہو وہ کہاں سے لاؤں
زمانے نے لگائیں مجھ پہ لاکھوں بندشیں لیکنسر محفل مری نظروں نے تم سے گفتگو کر لی
دعائیں کیجیے غنچوں کے مسکرانے کیابھی امید ہے باقی بہار آنے کی
سہنی بھی جفا ان کی کرنی بھی وفا ان سےان کی بھی خوشی کرنی دل کا بھی کہا کرنا
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہینہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
تیرا ملنا خوشی کی بات سہیتجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
ہم سے کوئی تعلق خاطر تو ہے اسےوہ یار با وفا نہ سہی بے وفا تو ہے
جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیںدبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجے رشتہدل ملے یا نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے
آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گاجانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا
ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلافگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی
میرے سینے میں نہیں تو تیرے سینے میں سہیہو کہیں بھی آگ لیکن آگ جلنی چاہئے
ذرا سی بات سہی تیرا یاد آ جاناذرا سی بات بہت دیر تک رلاتی تھی
عشق کی چوٹ کا کچھ دل پہ اثر ہو تو سہیدرد کم ہو یا زیادہ ہو مگر ہو تو سہی
جس طرف تو ہے ادھر ہوں گی سبھی کی نظریںعید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی
بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدیمجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے
میں لوٹنے کے ارادے سے جا رہا ہوں مگرسفر سفر ہے مرا انتظار مت کرنا
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئےآئے تو سہی بر سر الزام ہی آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books