aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saif"
سیفؔ انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہےورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں
شور دن کو نہیں سونے دیتاشب کو سناٹا جگا دیتا ہے
ایسے لمحے بھی گزارے ہیں تری فرقت میںجب تری یاد بھی اس دل پہ گراں گزری ہے
تھکی تھکی سی فضائیں بجھے بجھے تارےبڑی اداس گھڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
تم کو بیگانے بھی اپناتے ہیں میں جانتا ہوںمیرے اپنے بھی پرائے ہیں تمہیں کیا معلوم
کیا قیامت ہے ہجر کے دن بھیزندگی میں شمار ہوتے ہیں
مری داستان حسرت وہ سنا سنا کے روئےمرے آزمانے والے مجھے آزما کے روئے
آج کی رات وہ آئے ہیں بڑی دیر کے بعدآج کی رات بڑی دیر کے بعد آئی ہے
زندگی کس طرح کٹے گی سیفؔرات کٹتی نظر نہیں آتی
تمہارے بعد خدا جانے کیا ہوا دل کوکسی سے ربط بڑھانے کا حوصلہ نہ ہوا
ہمیں خبر ہے وہ مہمان ایک رات کا ہےہمارے پاس بھی سامان ایک رات کا ہے
کتنا بیکار تمنا کا سفر ہوتا ہےکل کی امید پہ ہر آج بسر ہوتا ہے
غم گسارو بہت اداس ہوں میںآج بہلا سکو تو آ جاؤ
بولے وہ کچھ ایسی بے رخی سےدل ہی میں رہا سوال اپنا
دل ویراں کو دیکھتے کیا ہویہ وہی آرزو کی بستی ہے
جس دن سے بھلا دیا ہے تو نےآتا ہی نہیں خیال اپنا
جی نہیں آپ سے کیا مجھ کو شکایت ہوگیہاں مجھے تلخئ حالات پہ رونا آیا
کوئی ایسا اہل دل ہو کہ فسانۂ محبتمیں اسے سنا کے روؤں وہ مجھے سنا کے روئے
چنگاریاں نہ ڈال مرے دل کے گھاؤ میںمیں خود ہی جل رہا ہوں غموں کے الاؤ میں
تم نے دیوانہ بنایا مجھ کولوگ افسانہ بنائیں گے تمہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books