aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sailaab"
جب بھی کشتی مری سیلاب میں آ جاتی ہےماں دعا کرتی ہوئی خواب میں آ جاتی ہے
وہ جو پیاسا لگتا تھا سیلاب زدہ تھاپانی پانی کہتے کہتے ڈوب گیا ہے
آئے ہے بیکسی عشق پہ رونا غالبؔکس کے گھر جائے گا سیلاب بلا میرے بعد
اگر ہوں کچے گھروندوں میں آدمی آبادتو ایک ابر بھی سیلاب کے برابر ہے
کن نیندوں اب تو سوتی ہے اے چشم گریہ ناکمژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا
سیلاب زندگی کے سہارے بڑھے چلوساحل پہ رہنے والوں کا نام و نشاں نہیں
یا الہ آباد میں رہیے جہاں سنگم بھی ہویا بنارس میں جہاں ہر گھاٹ پر سیلاب ہے
خطرے کے نشانات ابھی دور ہیں لیکنسیلاب کناروں پہ مچلنے تو لگے ہیں
کاغذ کی کشتیاں بھی بہت کام آئیں گیجس دن ہمارے شہر میں سیلاب آئے گا
کشتیاں مضبوط سب بہہ جائیں گی سیلاب میںکاغذی اک ناؤ میری ذات کی رہ جائے گی
اس کی تہہ سے کبھی دریافت کیا جاؤں گا میںجس سمندر میں یہ سیلاب اکٹھے ہوں گے
پہچان گیا سیلاب ہے اس کے سینے میں ارمانوں کادیکھا جو سفینے کو میرے جی چھوٹ گیا طوفانوں کا
قیمتی شے تھی ترا ہجر اٹھائے رکھاورنہ سیلاب میں سامان کہاں دیکھتے ہیں
آنکھیں نہ کھلیں نور کے سیلاب میں میریہو روشنی اتنی کہ اندھیرا نظر آئے
ہم ہیں احساس کے سیلاب زدہ ساحل پردیکھیے ہم کو کہاں لے کے کنارا جائے
وقت حاکم ہے کسی روز دلا ہی دے گادل کے سیلاب زدہ شہر پہ قبضہ مجھ کو
سیلاب امنڈ کے شہر کی گلیوں میں آ گئےلیکن غریب شہر کا دامن نہ تر ہوا
دل میں طوفان نہیں آنکھ میں سیلاب نہیںایسے جینے سے تو بہتر تھا کہ مر ہی جاتے
کچھ اس لیے بھی وہ سیلاب بھیج دیتا ہےکہ بستیوں میں رہو اور کھنڈر بھی ساتھ رکھو
لہو رشتوں کا اب جمنے لگا ہےکوئی سیلاب میرے گھر بھی آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books