aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sairaabii"
پیاس کی سوندھی مہک صحرا کی ویرانی میں رکھاور سیرابی کا دکھ بہتے ہوئے پانی میں رکھ
جب بھی کشتی مری سیلاب میں آ جاتی ہےماں دعا کرتی ہوئی خواب میں آ جاتی ہے
کانٹوں سے دل لگاؤ جو تا عمر ساتھ دیںپھولوں کا کیا جو سانس کی گرمی نہ سہ سکیں
غم زمانہ نے مجبور کر دیا ورنہیہ آرزو تھی کہ بس تیری آرزو کرتے
وہ جو پیاسا لگتا تھا سیلاب زدہ تھاپانی پانی کہتے کہتے ڈوب گیا ہے
ان رس بھری آنکھوں میں حیا کھیل رہی ہےدو زہر کے پیالوں میں قضا کھیل رہی ہے
کچھ تو تنہائی کی راتوں میں سہارا ہوتاتم نہ ہوتے نہ سہی ذکر تمہارا ہوتا
انہی غم کی گھٹاؤں سے خوشی کا چاند نکلے گااندھیری رات کے پردے میں دن کی روشنی بھی ہے
آئے ہے بیکسی عشق پہ رونا غالبؔکس کے گھر جائے گا سیلاب بلا میرے بعد
لوگ کہتے ہیں رات بیت چکیمجھ کو سمجھاؤ! میں شرابی ہوں
آرزو وصل کی رکھتی ہے پریشاں کیا کیاکیا بتاؤں کہ میرے دل میں ہے ارماں کیا کیا
چمن میں رہنے والوں سے تو ہم صحرا نشیں اچھےبہار آ کے چلی جاتی ہے ویرانی نہیں جاتی
کام آ سکیں نہ اپنی وفائیں تو کیا کریںاس بے وفا کو بھول نہ جائیں تو کیا کریں
بلبل غزل سرائی آگے ہمارے مت کرسب ہم سے سیکھتے ہیں انداز گفتگو کا
اٹھتے نہیں ہیں اب تو دعا کے لیے بھی ہاتھکس درجہ ناامید ہیں پروردگار سے
ہم کو بھی خوش نما نظر آئی ہے زندگیجیسے سراب دور سے دریا دکھائی دے
دکھ اداسی ملال غم کے سوااور بھی ہے کوئی مکان میں کیا
کچھ اس طرح سے یاد آتے رہے ہوکہ اب بھول جانے کو جی چاہتا ہے
اگر ہوں کچے گھروندوں میں آدمی آبادتو ایک ابر بھی سیلاب کے برابر ہے
تھک گئے ہم کرتے کرتے انتظاراک قیامت ان کا آنا ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books