aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "samaa.ato"
کہر میں گم سم سماعتو تم گواہ رہنامیں ایک دیوار گریہ ہر رات چن رہا ہوں
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوںوہ تبسم وہ تکلم تری عادت ہی نہ ہو
ترک مے ہی سمجھ اسے ناصحاتنی پی ہے کہ پی نہیں جاتی
یہ سمجھ کے مانا ہے سچ تمہاری باتوں کواتنے خوبصورت لب جھوٹ کیسے بولیں گے
جو مل گیا اسی کو مقدر سمجھ لیاجو کھو گیا میں اس کو بھلاتا چلا گیا
تم اسے شکوہ سمجھ کر کس لیے شرما گئےمدتوں کے بعد دیکھا تھا تو آنسو آ گئے
مرے عزیز ہی مجھ کو سمجھ نہ پائے کبھیمیں اپنا حال کسی اجنبی سے کیا کہتا
قریب آؤ تو شاید سمجھ میں آ جائےکہ فاصلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں
موتی سمجھ کے شان کریمی نے چن لیےقطرے جو تھے مرے عرق انفعال کے
بدن کے کرب کو وہ بھی سمجھ نہ پائے گامیں دل میں روؤں گی آنکھوں میں مسکراؤں گی
اپنا کنگن سمجھ رہے ہو کیااور کتنا گھماؤ گے مجھ کو
جسے منزل سمجھ کر رک گئے ہموہیں سے اپنا آغاز سفر تھا
کیسا جادو ہے سمجھ آتا نہیںنیند میری خواب سارے آپ کے
ذرہ سمجھ کے یوں نہ ملا مجھ کو خاک میںاے آسمان میں بھی کبھی آفتاب تھا
مرے حالات کو بس یوں سمجھ لوپرندے پر شجر رکھا ہوا ہے
بھلا بیٹھے ہو ہم کو آج لیکن یہ سمجھ لینابہت پچھتاؤ گے جس وقت ہم کل یاد آئیں گے
جب کشتی ثابت و سالم تھی ساحل کی تمنا کس کو تھیاب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنا کون کرے
بہت شور تھا جب سماعت گئیبہت بھیڑ تھی جب اکیلے ہوئے
اب سمجھ لیتے ہیں میٹھے لفظ کی کڑواہٹیںہو گیا ہے زندگی کا تجربہ تھوڑا بہت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books