aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "samajhnaa"
محبت کو سمجھنا ہے تو ناصح خود محبت کرکنارے سے کبھی اندازۂ طوفاں نہیں ہوتا
یہ نادانی نہیں تو کیا ہے دانشؔسمجھنا تھا جسے سمجھا رہا ہوں
سمجھنا کم نہ ہم اہل زمیں کواترتے ہیں صحیفے آسماں سے
عجیب شخص تھا اس کو سمجھنا مشکل ہےکنارے آب کھڑا تھا مگر وہ پیاسا تھا
شور میں نفرت کے میری بات ضائع ہو گئیمیرا کہنا اور تھا ان کا سمجھنا اور تھا
مشکل ہے بہت ان کی نگاہوں کو سمجھنااقرار کا مفہوم بھی اقرار نہیں ہے
سمجھتے ہی نہیں ہیں لوگ نا سمجھی کی مشکل کوسہولت دیکھتے ہیں اور سمجھنا چھوڑ دیتے ہیں
کافر ہوں نہ پھونکوں جو ترے کعبے میں اے شیخناقوس بغل میں ہے مصلیٰ نہ سمجھنا
کب ہے آساں سمجھنا غالبؔ کومیرؔ جیسا کلام لکھ دینا
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔدوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناںدو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیںعمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں
اتنی ملتی ہے مری غزلوں سے صورت تیریلوگ تجھ کو مرا محبوب سمجھتے ہوں گے
کیا کہوں اس سے کہ جو بات سمجھتا ہی نہیںوہ تو ملنے کو ملاقات سمجھتا ہی نہیں
بات الٹی وہ سمجھتے ہیں جو کچھ کہتا ہوںاب کی پوچھا تو یہ کہہ دوں گا کہ حال اچھا ہے
بس جان گیا میں تری پہچان یہی ہےتو دل میں تو آتا ہے سمجھ میں نہیں آتا
وہ کسی کو یاد کر کے مسکرایا تھا ادھراور میں نادان یہ سمجھا کہ وہ میرا ہوا
ہم ایسی کل کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیںکہ جن کو پڑھ کے لڑکے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books