aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "samajhne"
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناںدو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کازندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا
یہ ایک بات سمجھنے میں رات ہو گئی ہےمیں اس سے جیت گیا ہوں کہ مات ہو گئی ہے
مشکل کو سمجھنے کا وسیلہ نکل آتاتم بات تو کرتے کوئی رستہ نکل آتا
سمجھنے ہی نہیں دیتی سیاست ہم کو سچائیکبھی چہرہ نہیں ملتا کبھی درپن نہیں ملتا
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
مجھے سمجھنے کی کوشش نہ کی محبت نےیہ اور بات ذرا پیچ دار میں بھی تھا
سروں پہ اوڑھ کے مزدور دھوپ کی چادرخود اپنے سر پہ اسے سائباں سمجھنے لگے
میں تو اتنا بھی سمجھنے سے رہا ہوں قاصرراہ تکنے کے سوا آنکھ کا مقصد کیا ہے
فائدہ کیا ہے نصیحت سے پھرے ہو ناصحہم سمجھنے کے نہیں لاکھ تو سمجھائے ہمیں
پاگل پن میں آ کر پاگل کچھ بھی تو کر سکتا ہےخود کو عزت دار سمجھنے والے مجھ سے دور رہیں
تو تم سمجھنے لگے ہجر کے معانی کوتمہاری بھی کوئی شے تم سے چھین لی گئی کیا
سمجھنے سے رہا قاصر کہ دانستہ نہیں سمجھانہ جانے کیوں ہماری پیاس کو دریا نہیں سمجھا
وہ اشارہ کر کے پیچھے ہٹ گیا تھا ایک دناس اشارے کو سمجھنے میں لگا ہوں آج تک
کس کے ہاتھوں میں ہیں پتھر کون خالی ہاتھ ہےیہ سمجھنے کے لیے شیشہ سا بن کر دیکھنا
مجھ کو درویش سمجھنے والاخوش گمانی کا صلا چاہتا ہے
کان سنتے تو ہیں لیکن نہ سمجھنے کے لئےکوئی سمجھا بھی تو مفہوم نیا مانگے ہے
کون ہے جو ہر لمحہ صورتیں بدلتا ہےمیں کسے سمجھنے کے مرحلوں میں زندہ ہوں
پل بھر میں یہاں دھوپ ہے پل بھر میں ہے سایہدنیا ہے سمجھنے میں ذرا دیر لگے گی
خود کو منزل سمجھنے والے قدمرہ گزاروں میں ٹوٹ جاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books