aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "samjho"
کیوں پرکھتے ہو سوالوں سے جوابوں کو عدیمؔہونٹ اچھے ہوں تو سمجھو کہ سوال اچھا ہے
بجا کہے جسے عالم اسے بجا سمجھوزبان خلق کو نقارۂ خدا سمجھو
راہ میں بیٹھا ہوں میں تم سنگ رہ سمجھو مجھےآدمی بن جاؤں گا کچھ ٹھوکریں کھانے کے بعد
دیکھنے والو تبسم کو کرم مت سمجھوانہیں تو دیکھنے والوں پہ ہنسی آتی ہے
بجھا ہے دل تو نہ سمجھو کہ بجھ گیا غم بھیکہ اب چراغ کے بدلے چراغ کی لو ہے
مجھے مناؤ نہیں میرا مسئلہ سمجھوخفا نہیں میں پریشان ہوں زمانے سے
دنیا پسند آنے لگی دل کو اب بہتسمجھو کہ اب یہ باغ بھی مرجھانے والا ہے
گرچہ اہل شراب ہیں ہم لوگیہ نہ سمجھو خراب ہیں ہم لوگ
ہر ایک بات زباں سے کہی نہیں جاتیجو چپکے بیٹھے ہیں کچھ ان کی بات بھی سمجھو
اس کی ہنسی تم کیا سمجھووہ جو پہروں رویا ہے
انگڑائی پر انگڑائی لیتی ہے رات جدائی کیتم کیا سمجھو تم کیا جانو بات مری تنہائی کی
میرے اشکوں کی روانی کو روانی تو کہوخیر تم خون نہ سمجھو اسے پانی تو کہو
ان مد بھری آنکھوں کی تعریف ہو کیا زاہددیکھو تو ہیں دو ساغر سمجھو تو ہیں مے خانہ
سادہ سمجھو نہ انہیں رہنے دو دیواں میں امیرؔیہی اشعار زبانوں پہ ہیں رہنے والے
سمجھو پتھر کی تم لکیر اسےجو ہماری زبان سے نکلا
نہ غیر ہی مجھے سمجھو نہ دوست ہی سمجھومرے لیے یہ بہت ہے کہ آدمی سمجھو
اس کو سمجھو نہ خط نفس حفیظؔاور ہی کچھ ہے شاعری سے غرض
اسے بھی ظفرؔ میری ہمت ہی سمجھوکہیں ہو نہ پایا کہیں ہو گیا ہوں
آساں نہیں انصاف کی زنجیر ہلانادنیا کو جہانگیر کا دربار نہ سمجھو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books