aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sar-e-sahar"
جانے کیوں رنگ بغاوت نہیں چھپنے پاتاہم تو خاموش بھی ہیں سر بھی جھکائے ہوئے ہیں
موت کے بعد زیست کی بحث میں مبتلا تھے لوگہم تو سحرؔ گزر گئے تہمت زندگی اٹھائے
شرم و حیا نے باز رکھا اس قدر ہمیںسایا بھی ان کا دیکھ کے ہم سرنگوں کریں
باندھ کے صف ہوں سب کھڑے تیغ کے ساتھ سر جھکےآج تو قتل گاہ میں دھوم سے ہو نماز عشق
سحرؔ اب ہوگا میرا ذکر بھی روشن دماغوں میںمحبت نام کی اک رسم بے جا چھوڑ دی میں نے
تو ہے معنی پردۂ الفاظ سے باہر تو آایسے پس منظر میں کیا رہنا سر منظر تو آ
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
ہر شخص معترف کہ محب وطن ہوں میںپھر عدلیہ نے کیوں سر مقتل کیا مجھے
کسی کے سنگ در سے ایک مدت سر نہیں اٹھامحبت میں ادا کی ہیں نمازیں بے وضو برسوں
رات آ کر گزر بھی جاتی ہےاک ہماری سحر نہیں ہوتی
شب ماہ میں جب بھی یہ درد اٹھا کبھی بیت کہے لکھی چاند نگرکبھی کوہ سے جا سر پھوڑ مرے کبھی قیس کو جا استاد کیا
لفظوں کو اعتماد کا لہجہ بھی چاہئےذکر سحر بجا ہے یقین سحر بھی ہے
وہی یکسانیت شام و سحر ہے کہ جو تھیزندگی دست بہ دل خاک بسر ہے کہ جو تھی
مل ہی جائے گی کبھی منزل مقصود سحرشرط یہ ہے کہ سفر کرتے رہو شام کے ساتھ
جو لوگ آ رہے ہیں تمہارے قریب ترمڑ کر وہ سوئے شام و سحر دیکھتے نہیں
قشقہ ہے کھنچا کسی جبیں پریا چاک ہے دامن سحر میں
عطارؔ ہو رومیؔ ہو رازیؔ ہو غزالیؔ ہوکچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحرگاہی
ترک الفت سے محبت کا لکھا مٹ نہ سکاوہی افسردگی شام و سحر آج بھی ہے
آئے نہ پھر نظر کہیں جانے کدھر گئےان تک تو ساتھ گردش شام و سحر گئی
خط دیکھ کر مرا مرے قاصد سے یوں کہاکیا گل نہیں ہوا وہ چراغ سحر ہنوز
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books