aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sar-e-shaakh-e-anaa"
میں ادھ مرا گلاب سر شاخ نیم جاںہاتھوں سے تو نے مجھ کو سنوارا تو میں گیا
آج بھی زخم ہی کھلتے ہیں سر شاخ نہالنخل خواہش پہ وہی بے ثمری رہنا تھی
غبار سا ہے سر شاخسار کہتے ہیںچلا ہے قافلۂ نوبہار کہتے ہیں
اس گلستاں کی یہی ریت ہے اے شاخ گلتو نے جس پھول کو پالا وہ پرایا ہوگا
تو ہے معنی پردۂ الفاظ سے باہر تو آایسے پس منظر میں کیا رہنا سر منظر تو آ
یہ کس کی یاد کی بارش میں بھیگتا ہے بدنیہ کیسا پھول سر شاخ جاں کھلا ہوا ہے
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
کسی کے سنگ در سے ایک مدت سر نہیں اٹھامحبت میں ادا کی ہیں نمازیں بے وضو برسوں
اس قدر محو نہ ہوں آپ خود آرائی میںداغ لگ جائے نہ آئینۂ یکتائی میں
اے پرندو یاد کرتی ہے تمہیں پاگل ہواروز اک نوحہ سر شاخ شجر سنتا ہوں میں
ہر شخص معترف کہ محب وطن ہوں میںپھر عدلیہ نے کیوں سر مقتل کیا مجھے
اب تو ہے صرف آمد فصل بہار یاددل ایک پھول تھا جو سر شاخ جل گیا
دل دھڑکتا ہے سر راہ خیالاب یہ آواز جہاں تک پہنچے
خاک میں دولت پندار و انا ملتی ہےاپنی مٹی سے بچھڑنے کی سزا ملتی ہے
لائے گئے پہلے تو سر دشت اجازتمارے گئے پھر وادئ انکار میں ہم لوگ
تنہا کھڑا ہوں میں بھی سر کربلائے عصراور سوچتا ہوں میرے طرفدار کیا ہوئے
اک تعارف تو ضروری ہے سر راہ جنوںدشت والے نئے برباد کو کب جانتے ہیں
کس نے روکا ہے سر راہ محبت تم کوتمہیں نفرت ہے تو نفرت سے تم آؤ جاؤ
ہم سر راہ وفا اس کو صدا کیا دیتےجانے والے نے پلٹ کر ہمیں دیکھا بھی نہ تھا
ہم کہ ہیں نقش سر ریگ رواں کیا جانےکب کوئی موج ہوا اپنا نشاں لے جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books