aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sardii"
دسمبر کی سردی ہے اس کے ہی جیسیذرا سا جو چھو لے بدن کانپتا ہے
سردی میں دن سرد ملاہر موسم بے درد ملا
گرمی لگی تو خود سے الگ ہو کے سو گئےسردی لگی تو خود کو دوبارہ پہن لیا
تم تو سردی کی حسیں دھوپ کا چہرہ ہو جسےدیکھتے رہتے ہیں دیوار سے جاتے ہوئے ہم
مرے سورج آ! مرے جسم پہ اپنا سایہ کربڑی تیز ہوا ہے سردی آج غضب کی ہے
لگی رہتی ہے اشکوں کی جھڑی گرمی ہو سردی ہونہیں رکتی کبھی برسات جب سے تم نہیں آئے
رات بے چین سی سردی میں ٹھٹھرتی ہے بہتدن بھی ہر روز سلگتا ہے تری یادوں سے
سردی اور گرمی کے عذر نہیں چلتےموسم دیکھ کے صاحب عشق نہیں ہوتا
اب کی سردی میں کہاں ہے وہ الاؤ سینہاب کی سردی میں مجھے خود کو جلانا ہوگا
سخت سردی میں ٹھٹھرتی ہے بہت روح مریجسم یار آ کہ بچاری کو سہارا مل جائے
سورج لحاف اوڑھ کے سویا تمام راتسردی سے اک پرندہ دریچے میں مر گیا
تھوڑی سردی ذرا سا نزلہ ہےشاعری کا مزاج پتلا ہے
تیز دھوپ میں آئی ایسی لہر سردی کیموم کا ہر اک پتلا بچ گیا پگھلنے سے
کتراتے ہیں بل کھاتے ہیں گھبراتے ہیں کیوں لوگسردی ہے تو پانی میں اتر کیوں نہیں جاتے
اتنی سردی ہے کہ میں بانہوں کی حرارت مانگوںرت یہ موزوں ہے کہاں گھر سے نکلنے کے لیے
سردی ہے کہ اس جسم سے پھر بھی نہیں جاتیسورج ہے کہ مدت سے مرے سر پر کھڑا ہے
اس بار انتظام تو سردی کا ہو گیاکیا حال پیڑ کٹتے ہی بستی کا ہو گیا
ایسی سردی میں شرط چادر ہےاوڑھنے کی ہو یا بچھونے کی
وہ آگ بجھی تو ہمیں موسم نے جھنجھوڑاورنہ یہی لگتا تھا کہ سردی نہیں آئی
سردی بھی ختم ہو گئی برسات بھی گئیاور اس کے ساتھ گرمئ جذبات بھی گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books