aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sattaavan"
آپ کو آتا رہا میرے ستانے کا خیالصلح سے اچھی رہی مجھ کو لڑائی آپ کی
شمع خیمہ کوئی زنجیر نہیں ہم سفراںجس کو جانا ہے چلا جائے اجازت کیسی
اب کے ساون میں شرارت یہ مرے ساتھ ہوئیمیرا گھر چھوڑ کے کل شہر میں برسات ہوئی
یہ ہوا کیسے اڑا لے گئی آنچل میرایوں ستانے کی تو عادت مرے گھنشیام کی تھی
ساون ایک مہینے قیصرؔ آنسو جیون بھران آنکھوں کے آگے بادل بے اوقات لگے
غم دوراں نے بھی سیکھے غم جاناں کے چلنوہی سوچی ہوئی چالیں وہی بے ساختہ پن
بناوٹ وضع داری میں ہو یا بے ساختہ پن میںہمیں انداز وہ بھاتا ہے جس میں کچھ ادا نکلے
ہم سمجھتے ہیں آزمانے کوعذر کچھ چاہیے ستانے کو
نگاہ عشق دل زندہ کی تلاش میں ہےشکار مردہ سزاوار شاہباز نہیں
جگانے چٹکیاں لینے ستانے کون آتا ہےیہ چھپ کر خواب میں اللہ جانے کون آتا ہے
سچ تو یہ ہے بڑے آرام سے ہوںتیرے ہر لحظہ ستانے کی قسم
کب میں کہتا ہوں کہ تیرا میں گنہ گار نہ تھالیکن اتنی تو عقوبت کا سزا وار نہ تھا
جھڑی ایسی لگا دی ہے مرے اشکوں کی بارش نےدبا رکھا ہے بھادوں کو بھلا رکھا ہے ساون کو
شکریا تم نے بجھایا مری ہستی کا چراغتم سزاوار نہیں تم نے تو اچھائی کی
ساون کی اس رم جھم میںبھیگ رہا ہے تنہا چاند
رات حصہ ہے مری عمر کا جی لینے دےزندگی چھوڑ کے تنہا مجھے جاتی کیوں ہے
کوئی چھینٹا پڑے تو داغؔ کلکتے چلے جائیںعظیم آباد میں ہم منتظر ساون کے بیٹھے ہیں
تیرے چہرے پہ اجالے کی سخاوت ایسیاور مری روح میں نادار اندھیرا ایسا
آنکھیں یوں برسیں پیراہن بھیگ گیاتیرے دھیان میں سارا ساون بھیگ گیا
پھر ساون رت کی پون چلی تم یاد آئےپھر پتوں کی پازیب بجی تم یاد آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books