aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sau.npuu.n"
اداسی شام تنہائی کسک یادوں کی بے چینیمجھے سب سونپ کر سورج اتر جاتا ہے پانی میں
تجھے مناؤں کہ اپنی انا کی بات سنوںالجھ رہا ہے مرے فیصلوں کا ریشم پھر
خدا کے ہاتھ میں مت سونپ سارے کاموں کوبدلتے وقت پہ کچھ اپنا اختیار بھی رکھ
کیسے سکون پاؤں تجھے دیکھنے کے بعداب کیا غزل سناؤں تجھے دیکھنے کے بعد
کر کے زخمی تو مجھے سونپ گیا غیروں کوکون رکھے گا مرے زخم پہ مرہم تجھ بن
ملے مجھ کو غم سے فرصت تو سناؤں وہ فسانہکہ ٹپک پڑے نظر سے مئے عشرت شبانہ
خدا کو کام تو سونپے ہیں میں نے سب لیکنرہے ہے خوف مجھے واں کی بے نیازی کا
نہ بات دل کی سنوں میں نہ دل سنے میرییہ سرد جنگ ہے اپنے ہی اک مشیر کے ساتھ
اے جاتے برس تجھ کو سونپا خدا کومبارک مبارک نیا سال سب کو
تنہائیوں کو سونپ کے تاریکیوں کا زہرراتوں کو بھاگ آئے ہم اپنے مکان سے
غم کی دولت بڑی مشکل سے ملا کرتی ہےسونپ دو ہم کو اگر تم سے نگہ بانی نہ ہو
اسی کے خواب تھے سارے اسی کو سونپ دیئےسو وہ بھی جیت گیا اور میں بھی ہارا نہیں
آپ کی میری کہانی ایک ہےکہئے اب میں کیا سناؤں کیا سنوں
زاہد سناؤں وصف جو اپنی شراب کےپڑھنے لگیں درود فرشتے ثواب کے
قیامت ہے کہ ہووے مدعی کا ہم سفر غالبؔوہ کافر جو خدا کو بھی نہ سونپا جائے ہے مجھ سے
لب سے سناؤں حال کیا دل کا مرے حبیبلب کا یہ مسئلہ ہے کہ لب مسکراتے ہیں
وہ جو شاعری کا سبب ہوا وہ معاملہ بھی عجب ہوامیں غزل سناؤں ہوں اس لئے کہ زمانہ اس کو بھلا نہ دے
فرحتؔ سناؤں کس کو کہانی میں گاؤں کیگھر گھر میں زندہ لاشیں تھیں مجبور ماؤں کی
میں کروں کس کا نظارہ دیکھ کر تیرا جمالمیں سنوں کس کا فسانہ تیرے افسانے کے بعد
وعدہ آنے کا وفا کیجے یہ کیا انداز ہےتم نے کیوں سونپی ہے میرے گھر کی دربانی مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books