aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saut"
صوت کیا شے ہے خامشی کیا ہےغم کسے کہتے ہیں خوشی کیا ہے
چٹک میں غنچے کی وہ صورت جاں فزا تو نہیںسنی ہے پہلے بھی آواز یہ کہیں میں نے
بے نوا ہیں کہ تجھے صوت و نوا بھی دی ہےجس نے دل توڑ دیئے اس کی دعا بھی دی ہے
رگ ہر ساز یہ کہتی ہے کہ اے نغمہ طرازمجھ کو اک سلطنت صوت و صدا چاہیے تھی
نالۂ بے صوت خود بننے لگا مہر سکوتبے زبانی کو ہماری اب زباں سے کیا غرض
اک عجب کشمکش صوت و صدا ہے مجھ میںمیں نے آواز بھی دی اور کہا کچھ بھی نہیں
وہ سن رہا ہے مری بے زبانیوں کی زباںجو حرف و صوت و صدا و زباں سے پہلے تھا
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیںسامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
سو چاند بھی چمکیں گے تو کیا بات بنے گیتم آئے تو اس رات کی اوقات بنے گی
سو سو امیدیں بندھتی ہے اک اک نگاہ پرمجھ کو نہ ایسے پیار سے دیکھا کرے کوئی
دل کی ویرانی کا کیا مذکور ہےیہ نگر سو مرتبہ لوٹا گیا
باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہمسو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
مانگ لوں تجھ سے تجھی کو کہ سبھی کچھ مل جائےسو سوالوں سے یہی ایک سوال اچھا ہے
بات وہ کہئے کہ جس بات کے سو پہلو ہوںکوئی پہلو تو رہے بات بدلنے کے لیے
شہر کے اندھیرے کو اک چراغ کافی ہےسو چراغ جلتے ہیں اک چراغ جلنے سے
اک نظر کا فسانہ ہے دنیاسو کہانی ہے اک کہانی سے
اک بار تجھے عقل نے چاہا تھا بھلاناسو بار جنوں نے تری تصویر دکھا دی
سو بار جس کو دیکھ کے حیران ہو چکےجی چاہتا ہے پھر اسے اک بار دیکھنا
سو ملیں زندگی سے سوغاتیںہم کو آوارگی ہی راس آئی
حیرت سے تکتا ہے صحرا بارش کے نذرانے کوکتنی دور سے آئی ہے یہ ریت سے ہاتھ ملانے کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books