aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shaaKH"
ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتےوقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھاہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا
بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلابکہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے
ابر برسے تو عنایت اس کیشاخ تو صرف دعا کرتی ہے
تمام عمر اسی احتیاط میں گزریکہ آشیاں کسی شاخ چمن پہ بار نہ ہو
پرند شاخ پہ تنہا اداس بیٹھا ہےاڑان بھول گیا مدتوں کی بندش میں
دوستو جشن مناؤ کہ بہار آئی ہےپھول گرتے ہیں ہر اک شاخ سے آنسو کی طرح
وہ پیڑ تو نہیں تھا کہ اپنی جگہ رہےہم شاخ تو نہیں تھے مگر پھر بھی کٹ گئے
وہ لمحہ جب مرے بچے نے ماں پکارا مجھےمیں ایک شاخ سے کتنا گھنا درخت ہوئی
وہ خار خار ہے شاخ گلاب کی مانندمیں زخم زخم ہوں پھر بھی گلے لگاؤں اسے
سبز موسم سے مجھے کیا لیناشاخ سے اپنی جدا ہوں بابا
شاخ گل جھوم کے گل زار میں سیدھی جو ہوئیپھر گیا آنکھ میں نقشہ تری انگڑائی کا
آندھیاں آتی تھیں لیکن کبھی ایسا نہ ہواخوف کے مارے جدا شاخ سے پتا نہ ہوا
خودبخود شاخ لچک جائے گیپھل سے بھرپور تو ہو لینے دو
اس گلستاں کی یہی ریت ہے اے شاخ گلتو نے جس پھول کو پالا وہ پرایا ہوگا
محبت، صلح بھی پیکار بھی ہےیہ شاخ گل بھی ہے تلوار بھی ہے
اے پرندو یاد کرتی ہے تمہیں پاگل ہواروز اک نوحہ سر شاخ شجر سنتا ہوں میں
میں نے قبول کر لیا چپ چاپ وہ گلابجو شاخ دے رہی تھی تری اور سے مجھے
کمان شاخ سے گل کس ہدف کو جاتے ہیںنشیب خاک میں جا کر مجھے خیال آیا
شاخ عریاں پر کھلا اک پھول اس انداز سےجس طرح تازہ لہو چمکے نئی تلوار پر
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books