aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shaah.zaada"
بجائے سینے کے آنکھوں میں دل دھڑکتا ہےیہ انتظار کے لمحے عجیب ہوتے ہیں
یہ محبت کے محل تعمیر کرنا چھوڑ دےمیں بھی شہزادہ نہیں ہوں تو بھی شہزادی نہیں
مرے سینے میں دل ہے یا کوئی شہزادۂ خود سرکسی دن اس کو تاج و تخت سے محروم کر دیکھوں
میں جنہیں یاد ہوں اب تک یہی کہتے ہوں گےشاہزادہ کبھی ناکام نہیں آ سکتا
جس گھڑی آیا پلٹ کر اک مرا بچھڑا ہواعام سے کپڑوں میں تھا وہ پھر بھی شہزادہ لگا
چمک دے چاند کو ٹھنڈک ہوا کو دل کو امنگاداس قصے کو پھر ایک شاہزادہ دے
کچھ اصولوں کا نشہ تھا کچھ مقدس خواب تھےہر زمانے میں شہادت کے یہی اسباب تھے
اتنی پی جائے کہ مٹ جائے میں اور تو کی تمیزیعنی یہ ہوش کی دیوار گرا دی جائے
چھوڑنے میں نہیں جاتا اسے دروازے تکلوٹ آتا ہوں کہ اب کون اسے جاتا دیکھے
گزرنے ہی نہ دی وہ رات میں نےگھڑی پر رکھ دیا تھا ہاتھ میں نے
یہ سمجھ کے مانا ہے سچ تمہاری باتوں کواتنے خوبصورت لب جھوٹ کیسے بولیں گے
سب کی طرح تو نے بھی مرے عیب نکالےتو نے بھی خدایا مری نیت نہیں دیکھی
ہمارے پیش نظر منزلیں کچھ اور بھی تھیںیہ حادثہ ہے کہ ہم تیرے پاس آ پہنچے
حوصلہ ہے تو سفینوں کے علم لہراؤبہتے دریا تو چلیں گے اسی رفتار کے ساتھ
پھر یوں ہوا کہ مجھ سے وہ یوں ہی بچھڑ گیاپھر یوں ہوا کہ زیست کے دن یوں ہی کٹ گئے
ہزار چہرے ہیں موجود آدمی غائبیہ کس خرابے میں دنیا نے لا کے چھوڑ دیا
یوں تری یاد میں دن رات مگن رہتا ہوںدل دھڑکنا ترے قدموں کی صدا لگتا ہے
آنکھ رکھتے ہو تو اس آنکھ کی تحریر پڑھومنہ سے اقرار نہ کرنا تو ہے عادت اس کی
جب اس کی زلف میں پہلا سفید بال آیاتب اس کو پہلی ملاقات کا خیال آیا
نیند آئے تو اچانک تری آہٹ سن لوںجاگ اٹھوں تو بدن سے تری خوشبو آئے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books