aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shaan-e-'zauq'"
اے ذوقؔ تکلف میں ہے تکلیف سراسرآرام میں ہے وہ جو تکلف نہیں کرتا
اے ذوقؔ دیکھ دختر رز کو نہ منہ لگاچھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
ناز ہے گل کو نزاکت پہ چمن میں اے ذوقؔاس نے دیکھے ہی نہیں ناز و نزاکت والے
راحت کے واسطے ہے مجھے آرزوئے مرگاے ذوقؔ گر جو چین نہ آیا قضا کے بعد
اے ذوقؔ وقت نالے کے رکھ لے جگر پہ ہاتھورنہ جگر کو روئے گا تو دھر کے سر پہ ہاتھ
ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملاان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے
ان دنوں گرچہ دکن میں ہے بڑی قدر سخنکون جائے ذوقؔ پر دلی کی گلیاں چھوڑ کر
ایک پتھر پوجنے کو شیخ جی کعبے گئےذوقؔ ہر بت قابل بوسہ ہے اس بت خانے میں
پیر مغاں کے پاس وہ دارو ہے جس سے ذوقؔنامرد مرد مرد جواں مرد ہو گیا
بتا کہ یہ بھی کوئی شان بے نیازی ہےسنی نہ ہائے کوئی تو نے گفتنی اپنی
عطائے شان کریمی عجیب ہوتی ہےکنارا خود ہی تہہ آب سے نکل آیا
کہیں ہیں ریختہ پنجاب میں نظرؔ صاحببقدر ذوق تم ان کی سنو ہوا سو ہوا
کہوں اے ذوق کیا حال شب ہجرکہ تھی اک اک گھڑی سو سو مہینے
بقدر ذوق میرے اشک غم کی ترجمانی ہےکوئی کہتا ہے موتی ہے کوئی کہتا ہے پانی ہے
قاصد پیام ان کا نہ کچھ دیر ابھی سنارہنے دے محو لذت ذوق خبر مجھے
موتی سمجھ کے شان کریمی نے چن لیےقطرے جو تھے مرے عرق انفعال کے
بے خودی میں شان خودداری بھی ہےخواب میں احساس بیداری بھی ہے
اس شان عاجزی کے فدا جس نے آرزوؔہر ناز ہر غرور کے قابل بنا دیا
بندے کا پردہ شان الٰہی چھپی ہوئیخود کو تو چھوڑ خاک اڑایا تو کیا ہوا
تجھ کو دیکھا نہ ترے ناز و ادا کو دیکھاتیری ہر طرز میں اک شان خدا کو دیکھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books