aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shab-e-vasl"
کہنا کسی کا صبح شب وصل ناز سےحسرت تمہاری جان ہماری نکل گئی
بات کرنے کی شب وصل اجازت دے دومجھ کو دم بھر کے لئے غیر کی قسمت دے دو
شب وصل تھی چاندنی کا سماں تھابغل میں صنم تھا خدا مہرباں تھا
شب وصل ضد میں بسر ہو گئینہیں ہوتے ہوتے سحر ہو گئی
دی مؤذن نے شب وصل اذاں پچھلے پہرہائے کمبخت کو کس وقت خدا یاد آیا
کچھ بے ادبی اور شب وصل نہیں کیہاں یار کے رخسار پہ رخسار تو رکھا
قہر ہے زہر ہے اغیار کو لانا شب وصلایسے آنے سے تو بہتر ہے نہ آنا شب وصل
دی شب وصل موذن نے اذاں پچھلی راتہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا
لپٹا کے شب وصل وہ اس شوخ کا کہناکچھ اور ہوس اس سے زیادہ تو نہیں ہے
کیا جلد گزرتی ہیں شب وصل کی گھڑیاںاک ہجر کا دن ہے کہ گزرتا ہی نہیں ہے
کس ناز سے کہتے ہیں وہ جھنجھلا کے شب وصلتم تو ہمیں کروٹ بھی بدلنے نہیں دیتے
میں تیرے ڈر سے نہ دیکھا ادھر بہت شب وصلستارۂ سحری مجھ کو آنکھ مار رہا
وہ ہجر زادے شب وصل یہ بھی بھول گئےچراغ ان کو جلانے نہیں بجھانے تھے
شب وصل کی کیا کہوں داستاںزباں تھک گئی گفتگو رہ گئی
شب وصل کیا جانے کیا یاد آیاوہ کچھ آپ ہی آپ شرما رہے ہیں
شب وصل گھبرا کے کہنا کسی کابتا دیجئے ہم سے کیا کیجئے گا
حیراں ہوں اس قدر کہ شب وصل بھی مجھےتو سامنے ہے اور ترا انتظار ہے
کل شب وصل میں کیا جلد بجی تھیں گھڑیاںآج کیا مر گئے گھڑیال بجانے والے
کب شب وصل وہ آیا کہ مرے اور اس کےدرمیاں میں شب ہجراں کا فسانہ نہ رہا
گھٹتی ہے شب وصل تو کہتا ہوں میں یاربکیا تجھ کو بنانی تھی یہی رات ذرا سی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books