aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shahr-e-zaat"
جب آئینے در و دیوار پر نکل آئیںتو شہر ذات میں رہنا بھی اک قیامت ہے
لوگ مجھ کو مرے آہنگ سے پہچان گئےکون بدنام رہا شہر سخن میں ایسا
بے تیرے کیا وحشت ہم کو تجھ بن کیسا صبر و سکوںتو ہی اپنا شہر ہے جانی تو ہی اپنا صحرا ہے
اے شہر ستم زاد تری عمر بڑی ہوکچھ اور بتا نقل مکانی کے علاوہ
دونوں بہر شعلۂ ذات دونوں اسیر انادریا کے لب پر پانی دشت کے لب پر پیاس
ورد اسم ذات کھولا چاہتا ہے یہ گرہمیرے دل پر دانت ہے اللہ کی تشدید کا
شاخ تنہائی سے پھر نکلی بہار فصل ذاتاپنی صورت پر ہوئے ہم پھر بحال اس کے لیے
پائے صنم ہے اور جبین حرم نوازرسم و رواج شہر محبت نہ پوچھئے
دل دیکھتے ہی اس کو گرفتار ہو گیارسوائے شہر و کوچہ و بازار ہو گیا
شور حریم ذات میں آخر اٹھا کیوںاندر دیکھا جائے کہ باہر دیکھا جائے
دل ہے ویران بیاباں کی طرحگوشۂ شہر خموشاں کی طرح
اس شہر بے چراغ میں جائے گی تو کہاںآ اے شب فراق تجھے گھر ہی لے چلیں
افق کے آخری منظر میں جگمگاؤں میںحصار ذات سے نکلوں تو خود کو پاؤں میں
تو رئیس شہر ستم گراں میں گدائے کوچۂ عاشقاںتو امیر ہے تو بتا مجھے میں غریب ہوں تو برا ہے کیا
شاعری پہلے رسولوں کی دعا تھی قیصرؔآج اس عہد میں اک شعبدۂ ذات ہوئی
دستک پہ اب گھروں سے کوئی بولتا نہیںپہلے یہ شہر شہر عدم رفتگاں نہ تھا
کچھ یادگار شہر ستم گر ہی لے چلیںآئے ہیں اس گلی میں تو پتھر ہی لے چلیں
اس شہر فسوں گر کے عذاب اور، ثواب اورہجر اور طرح کا ہے، وصال اور طرح کا
دہشت زدہ زمیں پر وحشت بھرے مکاں یہاس شہر بے اماں کا آخر کوئی خدا ہے
ہم صوفیوں کا دونوں طرف سے زیاں ہواعرفان ذات بھی نہ ہوا رات بھی گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books